وزیراعظم کا دفتر

بھارت اوربنگلہ دیش کے وزرائے اعظم  ، بھارت –بنگلہ دیش فرینڈشپ پائپ لائن کا مشترکہ طورپرورچول طریقے سے افتتاح کریں گے

Posted On: 16 MAR 2023 6:55PM by PIB Delhi

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی اوربنگلہ دیش کی وزیراعظم،محترمہ شیخ حسینہ 18مارچ 2023کوبھارتی وقت کے مطابق شام پانچ بجے بھارت –بنگلہ دیش فرینڈ شہ پائپ لائن کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افتتاح کریں گے ۔

بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان توانائی سے متعلق  یہ پہلی بین سرحدی پائپ لائن ہے ، جو اندازاً377 کروڑروپے  کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے ۔ اس میں سے بنگلہ دیش کے حصہ کی پائپ لائن تقریبا 285کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے ۔ اس پائپ لائن کے اخراجات گرانٹ امداد کے تحت  ، حکومت ہند نے برداشت کئے ہیں ۔

اس پائپ لائن میں دس لاکھ میٹرک ٹن سالانہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ب (ایچ ایس ڈی )، ترسیل کرنے کی صلاحیت ہے ۔ابتداء میں یہ پائپ لائن شمالی بنگلہ دیش میں سات ضلعوں  کو ہائی اسپیڈ ڈیزل سپلائی کرے گی ۔

بھارت –بنگلہ دیش فرینڈ شپ پائپ لائن  کا کام کاج ، دیرپا ، پائیدار قابل بھروسہ ، کفایتی اورآب وہوا کے لئے سازگار طریقے سے چلایاجائے  گااور بھارت سے بنگلہ دیش کے لئے ایچ ایس ڈی کی سپلائی کی بدولت ، دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کی یقینی فراہمی کے شعبے میں اشتراک میں مزید اضافہ ہوگا۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -2858

 



(Release ID: 1907882) Visitor Counter : 138