سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
لیباریٹری، صنعت اور مارکیٹ کے درمیان کسان بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں: ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈی جی، سی ایس آئی آر
Posted On:
17 MAR 2023 8:47AM by PIB Delhi
گروگرام یونیورسٹی، ہریانہ میں 15-16 مارچ 2023 کے دوران ’’سائنس کانکلیو اور ایگرو ٹیک ایکسپو 2023‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایک منفرد پروگرام تھا جس میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنےوالے سامعین کو شامل کیاگیا تھا۔ سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، طلباء، کسانوں، کاروباری افراد اور ٹیکنالوجی کے ڈویلپرز نے اس سائنس کنکلیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گروگرام یونیورسٹی نے سی ایس آئی آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر) ، نئی دہلی اور محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی، ہریانہ کے اشتراک سے اس انتہائی مفید تقریب کا انعقاد کیا۔ اننت بھارت ابھیان (یو بی اے) اور وجنانا بھارتی (وبھا) اس پروگرام کے نالج پارٹنر کے طور پر آگے آئے۔ اس پروگرام کا مقصد کسانوں اور طلباء کو دیہی علاقوں میں روزی روٹی پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیز سے متعارف کرانا تھا۔ پروگرام کا آغاز معزز مہمانوں کے ذریعہ نمائش کے باقاعدہ افتتاح کے ساتھ کیا گیا ۔
ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈی جی، سی ایس آئی آر گروگرام یونیورسٹی میں سائنس کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے۔
ڈی ایس آئی آر، حکومت ہند کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر این کلیسیلوی نے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اعزازی مہمانوں میں ڈاکٹر کیلاش چندر شرما، وائس چیئرمین، ہریانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن، پنچکولہ، ہریانہ؛ پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی، اور ، پروگرام کے چیئرمین، گروگرام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دنیش کمار ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیسیلوی نے کہا کہ لیبارٹری، صنعت اور مارکیٹ کے درمیان کسان بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے عام آدمی کے لیے تحقیق اور ٹیکنالوجی کی افادیت/ استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے اس تقریب کے دوران کسانوں کو شامل کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سی ایس آئی آر لیبز ایک ہفتہ ایک لیب مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے تقریب کے دوران موجود طلباء کو قریبی سی ایس آئی آر لیب کے سائنسدانوں سے بات کرنے، ان سے مصافحہ کرنے اور سائنسی دنیا سے تعلق رکھنےوالی بہت سی چیزیں سیکھنے کی ترغیب دی۔
پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر
گروگرام یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر دنیش کمار نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد دلچسپی رکھنے والے متعلقہ فریقوں جیسے کسانوں اور طلباء کو سائنس اور ٹکنالوجی کے ساتھ اپنا رابطہ قائم کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر نے سی ایس آئی آر ۔این آئی ایس سی پی آر کے مقاصد پر تبادلہ خیال کیا اور اس سائنس کانکلیو اور زرعی ٹکنالوجی کی نمائش کے پس پشت کارفرما تصور اور خیال کو واضح کیا۔
وجنا بھارتی کے سرپرست ڈاکٹر شنکر راؤ تتواوادی اور پروفیسر کیلاش چندر شرما، وائس چیئرمین، ہریانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن، ہریانہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔
زرعی ٹکنالوجی کی نمائش میں، سی ایس آئی آر کی 8 لیبز نے اپنی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کی۔ یہ ایکسپو کسانوں کے ساتھ ساتھ طلباء کے لیے بھی خاص توجہ کا مرکز تھی۔ ایکسپو کے اسٹالز میں مختلف قسم کے پروگرام پیش کیے گئے جہاں کسانوں نے فصلوں کی جدید اقسام، جدید زرعی تکنیکوں اور سی ایس آئی آر کی مختلف لیبز میں تیار کردہ جدید آلات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
سائنس داں اور کسانوں کی بات چیت، دیہی ترقی اور آتم نر بھر بھارت کے ساتھ سائنس مینٹلزم شو، سائنس کارٹون شو، سور منڈل کی سیر پر خصوصی لیکچر سامعین کی توجہ کا مرکز تھے۔
معززین نمائش کے علاقے میں کٹھ پتلی شو اورا سٹالز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
سی ایس آئی آر کے مشہور سائنس میگزین یعنی ’سائنس رپورٹر‘ (انگریزی) اور ’وگیان پرگتی‘ (ہندی) نے اختراعات اور باجرا سال پر خصوصی شمارے شایع کئے ہیں۔ سائنس کانکلیو کے دوران، سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر این کلیسیلوی، گروگرام یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر دنیش کمار، سی ایس آئی آر ۔ این آئی ایس سی پی آر کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال، جے ایس سی ایس آئی آر ڈاکٹر مہیندر گپتا اور دیگر مہمانوں نے دونوں سائنس میگزینوں کے مارچ 2023 کے شماروں کا اجراکیا۔ اس موقع پر ان رسالوں کے مدیران جناب حسن جاوید خان اور ڈاکٹر منیش موہن گوڑ بھی موجود تھے۔
سی ایس آئی آر کے مشہور سائنس میگزین سائنس رپورٹر اور وگیان پرگتی کی ریلیز کا لمحہ
پروگرام کے دوران، ’پائیدار ترقی‘ پر ’آن دی اسپاٹ پوسٹر سازی کا مقابلہ‘ اور طلبہ کے لیے ’آتم نر بھر بھارت‘ پر سائنس ماڈل نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سائنس کانکلیو کے دونوں دن کٹھ پتلی شو کا اہتمام کیا گیا۔ کٹھ پتلی ماہر جناب نارائن سریواستو نے روزمرہ کی زندگی کی مختلف کہانیوں پر مبنی کئی کٹھ پتلی شوز کی نمائش کی۔ شائقین نے کٹھ پتلی شو سے خوب لطف اٹھایا۔
اختتامی اجلاس کے معززین
16 مارچ، 2023 کو ڈاکٹر اومکار رائے، ایگزیکٹو چیئرمین، اسٹارٹ اپ اوڈیشہ اور پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم ، وزارت آیوش، حکومت ہند نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ قرب وجوار کے اضلاع سے ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں، ماہرین تعلیم، کسانوں اور اسکولوں اور کالجوں کے طلباء نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.2855
(Release ID: 1907870)
Visitor Counter : 105