وزارت دفاع

جنگی مشق - سی ڈریگن 23

Posted On: 16 MAR 2023 9:32AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا ایک پی8 طیارہ 14 مارچ 23 کو امریکی بحریہ کے ذریعہ منعقد کی جانے والی لانگ رینج کے ایم آر اےایس ڈبلیو طیاروں کے لیے مربوط کثیر جہتی مشق کے تیسرے ایڈیشن ’ جنگی مشق سی ڈریگن 23‘میں حصہ لینے کے لیے گوام، امریکہ پہنچا۔

15 سے 30 مارچ 23 تک ہونے والی یہ مشق شریک ممالک کے درمیان مربوط  آبدوز مخالف جنگ پر زور دے گی۔ جدید ترین اے ایس ڈبلیو مشقوں کو شامل کرنے کے لیے ان مشقوں کی پیچیدگی اور دائرہ کار میں پچھلے برسوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

ایکس سی ڈریگن 23 میں حصہ لینے والے ہوائی جہازوں کی پانی کے اندرنقلی اور اصلی  اہداف کو ٹریک کرنے کی صلاحیتوں کی جانچ کرے گا، جبکہ باہمی مہارت کا اشتراک بھی کرے گا۔ اس مشق میں امریکی بحریہ کے پی 8 اے کے ساتھ ہندوستانی بحریہ پی 8 آئی ، جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے پی1، رائل کینیڈین ایئر فورس سے سی پی 140 اور آر او کے این سے پی 3 سی کی نمائندگی ہوگی۔

مشق کا مقصد دوستانہ بحری افواج کے درمیان اعلیٰ سطح پر باہم تعامل اور ہم آہنگی حاصل کرنا ہے، جو ان کی مشترکہ اقدار اور ایک کھلے، جامع ہند-بحرالکاہل کے عزم پر مبنی ہے۔

 

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.2786



(Release ID: 1907421) Visitor Counter : 153