دیہی ترقیات کی وزارت

بھومی سمواد چہارم: بھو-آدھار (یو ایل پی آئی این) کے ساتھ ہندوستان کو ڈیجیٹلائز کرنے اور جیورفرنسنگ پر قومی کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 15 MAR 2023 4:02PM by PIB Delhi

بھو آدھار(یو ایل پی آئی این) کے ساتھ ہندوستان کو ڈیجیٹلائز کرنے اور جیوریفرنسنگ پر قومی کانفرنس - زمین کے منفرد شناختی نمبر (یو ایل پی آئی این) یا بھو آدھار کے نفاذ پر بھومی سمواد چہارم کا انعقاد 17 مارچ 2023 کو نئی دہلی میں زمینی وسائل کے محکمے کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر دیہی ترقیات اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب فگن سنگھ کلستے، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی اور دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل بھی موجود ہوں گے۔

کانفرنس کے مندرجہ ذیل تین سیشن ہوں گے۔

  1. ‘‘زمین کے ریکارڈ کے اعداد و شمار اور ماتری بھومی کو جمہوری بنانا؛
  2. ‘‘کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) اور رہن سہن کی آسانی میں بھو – آدھار کا اطلاق؛
  3. بہترین طرز عمل – قومی اور عالمی (جیوریفرینسنگ/ سروے/ سروے/ بھو آدھار کا استعمال اور آگے کا راستہ”۔

کانفرنس میں مختلف مرکزی اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں، علاقائی اداروں، کاروباری برادری اور سول سوسائٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول سینٹر فار لینڈ گورننس، جیو اسپیشل ورلڈ، ایرس انڈیا ٹیکنالوجیز، مہالانوبس نیشنل کراپ فاریسٹ  سینٹر، سروے آف انڈیا، آئی آئی ٹی روڑکی، میپ مائی انڈیا وغیرہ کے شرکاء ہوں گے۔کانفرنس کے دوران مندرجہ ذیل اہم شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا:

(i       لینڈ پارسلز/کیڈسٹرل نقشوں کی جیو ریفرنسنگ کی حیثیت، بھو آدھار بنانے کا عمل اور مشن موڈ میں اس کی سیچوریشن کے لیے حکمت عملی۔

(ii      فوائد، استعمال، مختلف خدمات/ اسکیموں/ شعبوں میں یو ایل پی آئی این یا  بھو-آدھار کا اطلاق، بہترین طریقہ کار، زمین کے مالکان/ اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والے تاثرات اور اس سے متعلق مسائل۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2743)



(Release ID: 1907306) Visitor Counter : 97