اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی نے بزنس خواتین ایکسپو 2023 میں موٹے اناجوں  کا بین الاقوامی سال منایا

Posted On: 15 MAR 2023 12:04PM by PIB Delhi

موٹے اناجوں کو مقبول بنانے میں سب سے آگے، این ایم ڈی سی نے حیدرآباد میں بزنس خواتین ایکسپو 2023 میں سپر فوڈ تقسیم کیا۔ موٹے اناجوں  کے بین الاقوامی سال 2023 کے پس منظر میں، این ایم ڈی سی نے خواتین کاروباریوں کو موٹے اناجوں کا کاروبار کرنے اور ملک کی غذائی تحفظ میں تعاون پیش کرنے  کی ترغیب دی۔ کمپنی کی جانب سے، جناب کے پروین کمار، ای ڈی (پرسنل اینڈ لاء) اور جناب کے موہن، سی جی ایم (پرسنل) نے موٹے اناج تقسیم کیے اور صحت مند مستقبل کے لیے اس کے فوائد کے بارے میں شرکاء کے ساتھ بات چیت کی۔

image001I6KF.jpg

 

اقوام متحدہ نے حکومت ہند کی ایما پر 2023 کو جوار کا بین الاقوامی سال قرار دیا۔ موٹے اناجوں  کی کھپت میں اضافہ کرنے کی اپنی کوشش میں، این ایم ڈی سی نے حال ہی میں حیدرآباد کے آئی آئی ایم آر سے تسلیم شدہ اہوبیلم فوڈز کو-  موٹے اناج   ایک  اسمارٹ فوڈ کے طور پر – کے موضوع پر ایک سیشن منعقد کرنے کے لیے مدعو کیا۔ سیشن کے بعد موٹے اناج کا لنچ ہوا۔ سی پی ایس ای بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی مصروف ہے اور عوامی اہمیت کے پلیٹ فارمز پر موٹے اناج تقسیم کر رہا ہے۔

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

 

U. No. : 2730



(Release ID: 1907078) Visitor Counter : 102