وزارت اطلاعات ونشریات

من کی بات - ایک ریڈیو انقلاب کا اپریل 2023 میں 100واں نشر یہ مکمل کرلے گا


آل انڈیا ریڈیو 15 مارچ سے روزانہ وزیر اعظم کی من کی بات سے 100 خیالات کی یادیں پیش کرے گا

Posted On: 14 MAR 2023 7:36PM by PIB Delhi

آل انڈیا ریڈیو پر سب سے مقبول پروگرام وزیر اعظم کی من کی بات 30 اپریل کو اپنا 100 واں ایڈیشن مکمل کرے گا۔ 3 اکتوبر 2014 کو وجے دشمی کے موقع پر شروع ہونے والا پر وقار پروگرام اب تک اپنے 98 ایڈیشن مکمل کر چکا ہے۔

سو ایڈیشن کے سلسلے میں آل انڈیا ریڈیو ہندوستان کی تبدیلی پر پروگرام کے اثرات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے 15 مارچ سے ایک خصوصی سیریز شروع کر رہا ہے۔

یہ سیریز من کی بات کی اقساط میں وزیر اعظم کے ذریعہ نمایاں کردہ 100 شناخت شدہ موضوعات کو سامنے لائے گی۔ من کی بات کے ہر ایپی سوڈ سے وزیر اعظم کے متعلقہ ساؤنڈ بائٹس آل انڈیا ریڈیو نیٹ ورک کے تمام بلیٹنز اور دیگر پروگراموں میں نشر کیے جائیں گے۔ یہ 15 مارچ سے نشر کیا جائے گا اور 29 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، جو کہ 100ویں قسط سے ایک دن پہلے ہے۔

خصوصی سیریز مختلف اے آئی آر اسٹیشنوں کے ذریعہ چلائی جائے گی جن میں 42 وِودھ بھارتی اسٹیشن، 25 ایف ایم رینبو چینلز، 4 ایف ایم گولڈ چینلز اور 159 بنیادی چینلز شامل ہیں۔ بائٹس تمام علاقوں میں تمام بڑے بلیٹن میں نشر کیے جائیں گے۔ شہری، پروگرام ‘نیوز آن ایئر’ ایپ اور آل انڈیا ریڈیو کے یوٹیوب چینلز پر بھی سن سکتے ہیں۔

من کی بات کے بارے میں:

وزیر اعظم کا ریڈیو کے ذریعے شہریوں سے منفرد اور براہ راست رابطہ من کی بات اب تک 98 اقساط مکمل کر چکا ہے۔ یہ سووچھ بھارت، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، پانی کی بچت، مقامی لوگوں کے لیے آواز وغیرہ جیسی سماجی تبدیلیوں کی ابتدا، وسیلہ اور مقبول بنانے والا رہا ہے، اس پروگرام نے کھادی، ہندوستانی کھلونا صنعت، صحت میں اسٹارٹ اپس آیوش، اسپیس وغیرہ جیسی صنعتوں پر اپنے جدید اور منفرد انٹریکٹو انداز کی پیشکش کے ساتھ زبردست اثر دکھایا ہے۔ اس پروگرام نے مواصلات کے ایک منفرد نمونے کے طور پر اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2705)



(Release ID: 1907027) Visitor Counter : 97