نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) یوتھ کونسل کے 16ویں اجلاس کا افتتاح کیا

Posted On: 14 MAR 2023 7:16PM by PIB Delhi

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) یوتھ کونسل کا 16واں اجلاس آج جمہوریہ ہندوستان کی صدارت کے تحت نئی دہلی میں ہائبرڈ موڈ میں ہوا۔ ایس سی او یوتھ کونسل کے اجلاس کا افتتاح نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کیا۔ سکریٹری ، محکمہ امور نوجوانان، محترمہ میتا راجیو لوچن نے مہمان خصوصی اور ایس سی او ممبر ممالک کے تمام مندوبین کا استقبال کیا۔

 

 

 

 

اس اجلاس کی سربراہی جناب نتیش کمار مشرا، جوائنٹ سکریٹری ، محکمہ امور نوجوانان، حکومت ہند نے کی۔ اجلاس کے دوران ، فریقین نے 2022-23 میں ایس سی او یوتھ کونسل کے قومی حصوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔ 13 مارچ ، 2023 کو ”مؤثر کمیونٹی ڈیولپمنٹ سرگرمیوں“ کے مرکزی خیال پر ورچوئل موڈ میں منعقد کی گئی ایس سی او یوتھ کانفرنس سے متعلق رپورٹ کو تمام ایس سی او ممبر ممالک کو معلومات کے لیے بھیجا گیا تھا۔

فریقین نے کانفرنس کے دوران ہونے والی بحث میں ایس سی او ممبر ممالک کے نوجوانوں کے مندوبین کے ذریعہ اعلی سطح کی شرکت اور دلچسپی کو نوٹ کیا۔ فریقین نے معاشرے کی بہتری کے لیے معاشرتی ترقیاتی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے لیے نوجوانوں کے مندوبین کے ذریعہ دکھائے جانے والے جوش و جذبے کو بھی سراہا۔

فریقین نے اس عرصے کے دوران جمہوریہ ہند سے ایس سی او یوتھ کونسل کے قومی حصے کے کام کی انتہائی تعریف کی اور نئی دہلی میں ایس سی او یوتھ کانفرنس اور ایس سی او یوتھ کونسل کے اجلاس کی مہمان نوازی اور اعلیٰ سطحی تنظیم کے لیے ہندوستانی فریق کا شکریہ ادا کیا۔

پروٹوکول پر 14 مارچ، 2023 کو نئی دہلی شہر میں روسی اور چینی زبانوں میں آٹھ کاپیوں میں دستخط کیے گئے تھے۔

ایس سی او ایک مستقل بین سرکاری تنظیم ہے جو 2001 میں قائم کی گئی تھی۔ ایس سی او کے آٹھ ممبر ممالک یعنی ہندوستان، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان ہیں۔ ہندوستان 9 جون، 2017 کو ایس سی او کا مکمل ممبر بنا۔ اس میں چار مبصر ممالک یعنی افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا ہیں۔ ایس سی او کی سرکاری کام کرنے والی زبانیں چینی اور روسی ہیں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2702


(Release ID: 1906995) Visitor Counter : 121