صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نو بھارت ٹائمز کی طرف سے منعقد کی گئی خواتین کی بائیک ریلی میں شرکت کی

Posted On: 12 MAR 2023 1:59PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 مارچ 2023) ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے نو بھارت ٹائمز کی طرف سے منعقدہ خواتین کی بائیک ریلی کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ خواتین محفوظ ہیں تو خاندان محفوظ ہے؛ خاندان محفوظ ہے تو معاشرہ محفوظ ہے؛ معاشرہ محفوظ ہے تو ملک محفوظ ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے آئین کے مطابق ہندوستان کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس طرح کے رواجوں کو ترک کرے جو خواتین کے وقار کے خلاف ہوں۔ اس بنیادی فریضے کی انجام دہی کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری کی سوچ خواتین کے تئیں احترام کی ہو۔ خواتین کے ساتھ با عزت رویہ کی بنیاد خاندان میں ہی رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ہر ماں اور بہن سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے بیٹے اور بھائیوں میں تمام خواتین کو عزت دینے کی اقدار پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبات میں خواتین کے تئیں احترام اور حساسیت کے کلچر کو مضبوط کریں۔

صدر جمہوریہ نے لڑکیوں سے کہا کہ قدرت نے خواتین کو ماں بننے کی صلاحیت بخشی ہے۔ اور جس میں مادریت کی صلاحیت ہوتی ہے اس میں فطری طور پر قیادت کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر حدود و قیود کے باوجود خواتین نے اپنی بے مثال ہمت اور مہارت کے بل بوتے پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اشتہارات، خبروں اور پروگراموں میں خواتین کے وقار اور تحفظ کے حوالے سے مکمل حساسیت کا مظاہرہ کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’خود انحصار ہندوستان‘ اور ’نئے ہندوستان‘ کی تعمیر کا مقصد اسی وقت پورا ہوگا جب ہماری بیٹیاں خود انحصاری اور خود اعتمادی کے احساس کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

 

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

12-03-2023

U: 2575


(Release ID: 1906130) Visitor Counter : 129