نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ہاتھوں آج نئی دہلی کے جے ایل این اسٹیڈیم میں ایک زبردست افتتاحی تقریب میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ‘کھیلو انڈیا دس کا دم’  کا آغاز

Posted On: 10 MAR 2023 3:01PM by PIB Delhi

ہے دم تو بڑھاؤقدم’ کھیلو انڈیا دس کا دم ایونٹ کی ٹیگ لائن ہے،  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے یہ  ایک اور بڑا قدم ہے جو ہم نے  اٹھایا ہے

پچاس سے زائد شہروں میں بیک وقت ٹورنامنٹ کا آغاز

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج جے ایل این اسٹیڈیم واقع نئی دہلی میں ایک زبردست افتتاحی تقریب میں کھیلو انڈیا دس کا دم ایونٹ کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن 2023 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا آج ملک کے 50 سے زائد شہروں میں بیک وقت آغاز ہوا۔

کئی مہینوں سے ملک بھر میں ہونے والی متعدد کھیلو انڈیا خواتین لیگوں کی کامیابی کے سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے دس کا دم نامییہ پہل ملک بھر کی ہزاروں خواتین کو اور بھی زیادہ نمایاں کرے گی۔ 10 سے 31 مارچ تک مجموعی طور پر 10 کھیلوں میں ہندوستان کی 26 ریاستوں میں واقع 50 سے زیادہ شہروں میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں تقریباً 15000 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس تقریب کے لیے حکومت ہند کی طرف سے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

جمعہ کی صبح تقریب کے عظیم الشان آغاز کے موقع پر اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایس سندیپ پردھان کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارت برائے کھیل اور ایس اے آئی کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔ جے ایل این اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں تقریباً 2000 خواتین کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی جن میں کھیلو انڈیا دس کا دم کے شرکا کے علاوہ کیمپرز بھی شامل تھے۔

A.jpg

B.jpg

C.jpg

اس تمہید کے ساتھ کہ ہے دم تو بڑھاو قدم کھیلو انڈیا دس کا دم ایونٹ کی ٹیگ لائن ہے جناب ٹھاکر نے بتایا کہ یہ کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور بڑا قدم ہے جو ہم نے اٹھایا ہے۔  کئی مہینوں سے ملک بھر میں 14 کھیلوں میں خواتین کی لیگز کے انعقاد کی ایس اے آئی کی کوشش نے 20,000 مضبوط خواتین کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق خود کو سامنے لائیں اور بااختیار بنائیں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ ان لیگوں کو کافی کامیابی ملی ہے۔

میری کوم اور پی وی سندھو جیسی ایلیٹ ایتھلیٹس کی مثالیں پیش کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ میری کوم سے لے کر لولینا اور نکہت تک اور پی وی سندھو سے لے کر سائنا نہوال تک ان لڑکیوں نے بار بار ہندوستان کا نام روشن کرنے کے لیے اپنا سب تمام صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب اس طرح کے ٹورنامنٹ مزید ایسے سپر اسٹارز کو جنم دیں گے۔ ہم بہترین ٹورنامنٹ اور کھیل کے میدان فراہم کرنے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام خواتین اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔

افتتاحی تقریب کی ایک اہم بات یہ تھی کہ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے دہلی کی 8 سالہ ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ساکشی کے ہمراہ تقریب کو جھنڈی دکھائی۔ ساکشی کھیلو انڈیا دس کا دم ایونٹ کی سب سے کم عمر شرکا میں سے ایک ہے۔ کھیلوں کی فہرست میں کھو کھو، تیراکی، ایتھلیٹکس، ووشو، تیر اندازی، فینسنگ، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، ہاکی اور یوگ آسن شامل ہیں

شہروں کی فہرست کے لیےیہاں کلک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/mar/doc2023310169001.pdf

***

ش ح ۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1905705) Visitor Counter : 91