صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

کینیا کی سپریم کورٹ کے وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 10 MAR 2023 3:25PM by PIB Delhi

کینیا کی سپریم کورٹ کے ایک وفد نے، جس کی قیادت کینیا کی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس، عزت مآب لیڈی جسٹس مارتھا کے کووم، ای جی ایچ نے کی، نے آج (10 مارچ 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ ہندنے کہا کہ کینیا ایک ایسا ملک ہے جس کے ساتھ ہندوستان کے صدیوں پرانے دوستانہ تعلقات ہیں۔ ہندوستان کو کینیا کا ترقیاتی شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔ ہندوستان، کینیا کی نئی حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے عہدبند ہے۔ دونوں ممالک کو دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جسٹس کوم، کینیا کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔ انہوں نے کینیا میں انصاف کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

*****

U.No. 2517

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1905643) Visitor Counter : 76