کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کمرشل ڈائیلاگ 2023 کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے درمیان سیمی کنڈکٹر سپلائی چین اور انوویشن پارٹنرشپ پر مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے


سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی لچک اور تنوع پر ایک باہمی تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامہ

Posted On: 10 MAR 2023 12:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی  میں آج منعقد ہونے والے تجارتی مکالمے 2023 کے بعد ہندوستان –یوایس تجارتی مکالمے کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیمی کنڈکٹر سپلائی چین اور انوویشن پارٹنرشپ کے قیام  کے لئے ایک  مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1678428904213H05J.jpg

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی دعوت پر امریکی وزیر تجارت محترمہ جینا ریمنڈو نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو کھولنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج ہندوستان-امریکہ تجارتی ڈائیلاگ کا دوبارہ آغاز ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1678428917897THK7.JPG

یہ مفاہمت نامے کی کوشش ہے کہ دونوں حکومتوں کے درمیان سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی لچک اور تنوع  پر امریکہ کے  سی ایچ آئی پی ایس اور سائنس ایکٹ اور ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر مشن کے پیش نظر ایک باہمی تعاون کا طریقہ کار قائم کیا جائے

۔ https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1678428917888V0AN.JPG

اس کا مقصد سیمی کنڈکٹر ویلیو چین کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک کی تکمیلی طاقتوں سے فائدہ اٹھانا اور تجارتی مواقع اور سیمی کنڈکٹر اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی کو آسان بنانا ہے۔ مفاہمت نامے میں باہمی طور پر فائدہ مند آراینڈ ڈی، صلاحیت  اورہنرکی ترقی کا تصور کیا گیا ہے۔

***********

 (ش ح ۔اک  ع آ)

U -2505

 


(Release ID: 1905538) Visitor Counter : 181