مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مکانات اور شہری امور کی وزارت  نے ویمن آئکنس لیڈنگ سوچھتا (ونس) ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن کاآغاز کیا

Posted On: 09 MAR 2023 5:04PM by PIB Delhi
  • ایوارڈز کے لیے درخواستیں 8 مارچ سے 5 اپریل 2023 تک بھیجی جاسکتی ہیں۔
  • ریاستیں اور شہر اپنی ویب سائٹ، پورٹلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے  ونس ایوارڈز 2023 کی تفصیلات کی تشہیر کریں گے۔
  • ہندوستان اب ’سوچھتا میں خواتین ‘ سے ’خواتین کی قیادت میں سوچھتا‘ کی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔

صفائی ستھرائی اور فضلے کے بندوبست  میں خواتین کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے، مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے 7 مارچ 2023 کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’ ویمن آئکنس لیڈنگ سوچھتا (ونس)‘ ایوارڈز 2023 کا اعلان کیا۔   ونس ایوارڈز 2023 کا مقصد خواتین کی زیر قیادت تنظیموں اور انفرادی طور پر  خواتین کے ذریعے شہری صفائی  ستھرائی اور فضلہ کے بندوبست میں کئے جانے والے  متاثر کن اور مثالی اقدامات کا اعتراف کرنا اور تشہیر کرنا ہے۔

درخواستیں 8 مارچ سے 5 اپریل 2023 تک بھیجی جاسکتی ہیں۔ ایوارڈز کے لیے درخواستیں (i) سیلف ہیلپ گروپس  (ایس ایچ جیز )  (ii) مائیکرو انٹرپرائزز، (iii) غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، (iv) اسٹارٹ اپس اور (v) انفرادی خاتون لیڈرز/سوچھتا چیمپئن کے لئے کھلی ہیں۔

درخواستوں پر  جن موضوعاتی شعبوں کے  لئے  غور کیا جائے گا ان میں  (i) کمیونٹی/پبلک ٹوائلیٹ  کا  بندوبست  (ii) سیپٹک  ٹینکوں کی صفائی ستھرائی کی خدمات  (iii)  ٹریٹمنٹ  سہولیات  (استعمال شدہ پانی / سیپٹیج)  (iv) میونسپل  واٹر کلیکشن  اور/یا ٹرانسپورٹیشن (v)  مواد  کے حصول کے کام کی  سہولیات (vi) ویسٹ ٹو ویلتھ  پروڈکٹس  (vii) ٹریٹمنٹ سہولیات (ٹھوس فضلہ کا بندوبست) (viii)  آئی ای سی ، تربیت، صلاحیت سازی (ix) ٹیکنالوجی اور انٹر وینشن  اور (x) دیگر شامل ہیں۔

درخواست فارم تمام ریاستوں کو دستیاب کرایا جائے گا۔

 

درج ذیل طریقہ کار اختیار  کیا جائے گا:

ریاستیں اور شہر اپنی ویب سائٹ، پورٹلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے  ونس ایوارڈز 2023 کی تفصیلات کی تشہیر کریں گے۔ شہریوں سے درخواستیں  مطلوب ہیں۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے ایک مجوزہ  درخواست فارمیٹ فراہم کیا گیا ہے۔

شہری مقامی ادارے  (یو ایل بی) درخواستوں کا جائزہ لیں گے اور سوچھتم پورٹل کے ذریعے ریاست  کے لئے  5 درخواستوں کو نامزد کریں گے۔ یو ایل بیز شہر کے کامیاب درخواست دہندگان کے  طور پر اپنے نامزد درخواست دہندگان کا عوامی طور پر استقبال کرنے کے لئے  ایک پروگرام انعقاد کرسکتے ہیں۔ یو ایل بی کے مطابق نامزدگیوں کا ریاستی سطح پر جائزہ لیا جائے گا۔ ہر زمرے میں 3 تک درخواستوں  کو  ریاست کی طرف سے مکانات اور شہری امور کی وزارت کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ ریاستیں ریاست کے کامیاب درخواست دہندگان  کے طور پر نامزد درخواست دہندگان کا عوامی طور پر استقبال کرنے کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کرسکتی ہیں۔ ریاستی نامزدگیوں کا قومی سطح پر ان کی اختراع، اثر، انفرادیت، پائیداری اور نقل کی صلاحیت  پر  جائزہ لیا جائے گا۔

قومی سطح پر، مکانات اور شہری امور کی وزارت  کی ٹیم درخواستوں کا جائزہ لینے اور ہر زمرے میں جیتنے والوں کو منتخب کرنے کے لیے ایک جیوری تشکیل دے گی۔ جیوری شہروں اور ریاستوں کے  متعلقین ، آزاد ماہرین، برانڈ ایمبیسیڈر، انفلواینسرز اور صنعت کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ جیتنے والے  درخواست دہندگان  کی تفصیلات  ایک کمپینڈیم  میں پیش کی جائیں گی۔

پس منظر

اکتوبر 2014 میں وزیر اعظم کے ذریعہ حکومت ہند کے فلیگ شپ مشن - سوچھ بھارت مشن اربن کو شروع کیے ہوئے اب آٹھ سال ہوچکے ہیں۔ مشن نے خواتین کو محفوظ صفائی ستھرائی  تک رسائی اور وقار سے نوازا ہے جبکہ صفائی ستھرائی  اور فضلہ کے بندوبست کے شعبے میں خواتین کے لیے   روزگار اور ہنر مندی کے مواقع بھی پیدا کئے  ہیں۔ ملک اب ’سوچھتا میں خواتین ‘ سے ’خواتین کی قیادت میں سوچھتا‘  کی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2482



(Release ID: 1905476) Visitor Counter : 88