پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت ، پنچایتی راج کے اداروں کے 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت کل ریاستوں کے ساتھ آن لائن آڈٹ اورر یلیز کے طریقہ کار پر مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کرے گی
Posted On:
09 MAR 2023 11:26AM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت ، کل نئی دلی میں پنچایتی راج اداروں کے 15 ویں مالیاتی کمیشن کے تحت ریاستوں کے ساتھ آن لائن آڈٹ اور ریلیز کے طریقہ کار پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کررہی ہے ۔ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور پنچایتی راج کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری آلوک پریم ناگر کی موجودگی میں پنچایتی راج کی وزارت میں سکریٹری جناب سنیل کمار اس میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ریاستی پنچایتی راج محکمے کے سینئر افسران لوکل فنڈ اور آڈٹ کے ڈائریکٹوریٹ کے نمائندگان کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
پنچایتی راج کی وزارت نے ،وزارت خزانہ ( ایم او ایف ) کے آپریشنل رہنما خطوط کے لحاظ سے ریاستوں کو 15 ویں مالیاتی کمیشن ( ایکس وی ایف سی ) گرانٹس جاری کیں۔ ایکس وی ایف سی نے تجویز کی ہے کہ صرف وہ ریاستیں / آر ایل بیز ، جن کے پاس عوامی شعبے میں آن لائن عارضی / آڈٹ شدہ اکاؤنٹ ہوں گے ، مالی سال 22-2021 سے گرانٹ حاصل کریں گے ۔ ایکس وی ایف سی کی سفارشات کے مطابق 22-2021 اور 23-2022 کے لئے ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کم از کم 25 فیصد آر ایل بیز کے پاس پچھلے سال کے لئے ًبوٹ پروویژنل اکاؤنٹس ہوں اورمکمل گرانٹ کے اہل ہونے کے لئے پچھلے سال سے پہلے سال کے لئے آڈٹ کئے گئے اکاؤنٹس پبلک ڈومین میں آن لائن دستیاب ہوں ۔ 24-2023 کے بعد کے لئے ریاستوں کو کل گرانٹ صرف ان آر ایل بیز کی وجہ سے موصول ہوں گی ، جن کے پاس پچھلےسال کے لئے دونوں عارضی اکاؤنٹس ہیں اور عوامی ڈومین میں پچھلےسا ل سے پہلے سال کے لئے آڈٹ شدہ آن لائن دستیاب اکاؤنٹس ہیں۔
ایکس وی ایف سی نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ 25-2024 تک مقامی اداروں کو گرانٹ جاری کرنے کے لئے ضروری شرط کے طورپر ریاستی مالیاتی کمیشن ( ایس ایف سی ) کی تشکیل ضروری ہے ۔وہ تمام ریاستیں ، جنہوں نے ریاستی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نہیں کی ہے ، انہیں لازمی طورپر ایس ایف سیز کی تشکیل کرنی چاہئے ۔ مارچ 2024 کے بعد ایسی ریاست کو گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی جنہوں نے ایس ایف سی کی آئینی دفعات کی تعمیل نہ کی ہو۔
اس سمت میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کئی ریاستوں نے ابھی تک اہم پیش رفت نہیں کی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے ایک روزہ مشاورتی میٹنگ ، ان دو اہم سفارشات سے اٹھنے والے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور اس سلسلے میں ریاستوں کی حکمت عملی اور تیاریوں کا پتہ لگانے کے لئے منعقد کی جائے گی۔اس میٹنگ میں ریاستیں مذکورہ سفارشات کے سلسلے میں اپنی حکمت عملی اورتیاریوں کا اشتراک کریں گی۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
(09-03-2023)
U-2453
(Release ID: 1905237)
Visitor Counter : 145