وزارت خزانہ
وزیر اعظم کل ’ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے
کل کا 10واں پوسٹ بجٹ ویبنار بجٹ کے اعلانات کے نفاذ کے لیے آئیڈیاز/تصورات تلاش کرنے کے لیے 12 پوسٹ بجٹ ویبنارز کی سیریز کا حصہ ہے
ویبینار میں 6 بریک آؤٹ سیشن ہوں گے جن میں بشمول، عمل درآمد اور آگے بڑھنے کے لیے تجاویز مالیاتی شعبے کے بجٹ کے اعلانات شامل ہوں گے
प्रविष्टि तिथि:
06 MAR 2023 7:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل صبح تقریباً 10.00 بجے ویڈیو پیغام کے ذریعے "ترقی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مالیاتی خدمات کی کارکردگی میں اضافہ" کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔
پوسٹ بجٹ ویبینار 12 پوسٹ بجٹ ویبینارز کی ایک سیریز کا ایک حصہ ہے جس کا اہتمام حکومت نے مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔ مرکزی بجٹ سات ترجیحات کو اپناتا ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور امرت کال کے ذریعے ہماری رہنمائی کرنے والے ’سپترشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔
ویبنار میں چھ بریک آؤٹ سیشنز ہوں گے جن میں مندرجہ ذیل تھیمز شامل ہوں گے۔
1. گفٹ انٹرنیشنل فنانشل ،سروسز سینٹر میں ترقی کے مواقع پیدا کرنا
2. ایم ایس ایم ایز کے لیے ہموار کریڈٹ فلو کریڈٹ گارنٹی کی سہولت فراہم کرنا
3. اکاؤنٹ کھولنے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے کسٹمر کی آسانی کو بڑھانا
4. مرکزی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے ذریعے کاروبار کرنے میں آسانی اور حصص اور منافع کا دوبارہ دعوی کرنا
5. امرت کال کی ضروریات کے لیے ضوابط کو بہتر بنانا
6. این ایف آئی آر کے ذریعے مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بڑھانا اور سیکیورٹیز مارکیٹ میں صلاحیت کی تعمیر
مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ، مالیاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کی ایک بڑی تعداد بشمول ریگولیٹرز، مارکیٹ کے شرکاء، اور صنعت کے نمائندے ان ویبینار میں شرکت کریں گے اور بجٹ کے اعلانات کے بہتر نفاذ کے لیے تجاویز کے ذریعے تعاون کریں گے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2374
(रिलीज़ आईडी: 1904741)
आगंतुक पटल : 132