وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے صحت اورطبی تحقیق کے بارے میں بجٹ کے بعد کے ایک ویبنار سے خطاب کیا
‘‘ہم نے دنیا کے سامنے –ایک کرۂ ارض ایک صحت کا وژن پیش کیاہے ۔ اس میں سبھی مخلوقات ، بنی نوع انسان ، جانوروں اور نباتات کے لئے مجموعی حفظان صحت شامل ہے ’’
‘‘سبھی کے لئے طبی علاج کو کفایتی بنانا ہماری حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح رہی ہے ’’
‘‘آیوش مان بھارت اور جن اوشدھی اسکیموں کی بدولت غریب اورمتوسط طبقات کے مریضوں کی ایک لاکھ کروڑروپے سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے ’’
‘‘پی ایم –آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن سے نہ صرف نئے اسپتالوں میں اضافہ ہورہاہے بلکہ صحت سے متعلق ایک نیا اورمکمل ایکونظام بھی تیارہورہاہے ’’
‘‘حفظان صحت کے شعبے میں ٹکنالوجی پرتوجہ مرکوز کرنا صنعت کاروں کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے اور اس سے سبھی کے لئے حفظا ن صحت سے متعلق ہماری کوششوں کو تقویت فراہم ہوگی ’’
‘‘آج ادویہ سازی کے شعبے کا مارکیٹ سائز 4لاکھ کروڑروپے ہے اوریہ نجی شعبے اور علم ودانش کے اداروں کے ساتھ مناسب تال میل کے ساتھ 10لاکھ کروڑروپے کے بقدر ہوسکتاہے ’’
Posted On:
06 MAR 2023 11:09AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ‘‘صحت اورطبی تحقیق ’’ کے موضوع پر بجٹ کے بعد کے ایک ویبنارسے خطاب کیا۔ یہ حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے بجٹ کے بعد کے 12ویبنارس کے سلسلے کا 9واں ویبنارہے ، تاکہ مرکزی بجٹ 2023میں اعلان کردہ پہل قدمیوں کے موثرنفاذ کی غرض سے خیالات اور تجاویز طلب کی جاسکے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہاکہ حفظان صحت کو کووڈعالمی وباء سے پہلے اوراس کے بعد کے نظام کے لحاظ سے دیکھاجاسکتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ عالمی وباء نے خوشحال ملکوں کا بھی امتحان لے لیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس وبائی مرض نے عالمی توجہ کو صحت پرمرتکز کیا، جبکہ بھارت نے ایک قدم آگے بڑھ کر خیروعافیت اورچاق وچوبندرہنے پر توجہ مرکوز کی ۔‘‘یہی وجہ ہے کہ ہم نے دنیا کے سامنے –ایک کرۂ ارض ، ایک صحت کا وژن پیش کیا۔ اس میں سبھی مخلوقات -بنی نوع انسان ، جانوراورنباتات کے لئے مجموعی حفظان صحت شامل ہے ۔’’وزیراعظم نے عالمی وباء کے دوران
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U-2345
(Release ID: 1904512)
Visitor Counter : 136
Read this release in:
Bengali
,
Telugu
,
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam