محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او مشترکہ متبادل کے عمل کو عام کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے جسے 03 مئی 2023 تک آن لائن جمع کیا جا سکتا ہے


آج کی تاریخ تک 8,000 سے زیادہ ممبران نے آن لائن درخواست دی ہے

سرکلر مورخہ 20 فروری 2023،  اسکیم کے التزامات  پر عمل  آوری  اور سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کا پابند بناتاہے

Posted On: 04 MAR 2023 6:46PM by PIB Delhi

ضروری دستاویزات کے ساتھ، آن لائن جوائنٹ (ملازمین اور آجر) آپشن فارم  کو،ای پی ایف او نے ای پی ایس-95  میں زیادہ تنخواہ کے معاملے میں  تعاون دینے کے  متحدہ  پورٹل میں شامل  کیا ہے۔ یہ فارم بنیادی اسکیم کی دفعات پر عمل کرتے ہوئے، مورخہ 04.11.2022 کے سپریم کورٹ کے حکم کو نافذ کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ 8,000 سے زیادہ ممبران پہلے ہی آن لائن درخواست دے چکے ہیں حالانکہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 03 مئی 2023 ہے۔

چونکہ، زیادہ اجرت پر ملازم اور آجر دونوں کی شراکتیں شامل ہیں،  ای پی ایس-95 اور ای پی ایف  اسکیموں کو ،جب وہ  بڑی  تنخواہ  کے سلسلے میں  اپناتعاون دیتے ہیں، مشترکہ درخواست کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ کوئی نئی ضرورت نہیں ہے اور ای پی ایس-95  سے پہلے کی ہے اور ایس سی نے آر سی گپتا کیس میں اس پوزیشن کی تصدیق کی ہے کہ ای پی ایس کے تحت زیادہ تنخواہ پر مشترکہ آپشن کو استعمال کرنے کے لیے یہ ایک ضروری  پیش بندی  ہے۔

سرکلر مورخہ 20 فروری 2023 اسکیم کے التزامات  پر عمل  آوری  اور سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل  کا پابند بناتاہے۔پنشن فنڈ کے فوائد اور قیمتوں کے درست حساب کتاب کے لیے  عطیات  اور ان کی جمع  آوری  اور پنشن فنڈ میں منتقلی، ماضی کی خدمات اور ترسیلات زر کا درست اندازہ لگانا ضروری ہے۔ ای پی ایف او نے  ریٹائرڈ  ای پی ایس اراکین (01.09.2014 سے پہلے اور جن کے اختیارات پر پہلے غور نہیں کیا گیا تھا) کے لئے 04.03.2023  کو متبادلات کو بند کردیا تھا۔04.03.2023 تک ملازمین کے اس زمرے سے 91,258 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ای پی ایف او مشترکہ آپشن کے عمل کو عام کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے جسے 03 مئی 2023 تک آن لائن جمع کرایا جا سکتا ہے۔ 01.09.2014 تک ای پی ایف کے ممبر ہونے والے افراد کے سلسلے میں، 27 فروری 2023 سے ملازمین کی طرف سے آن لائن درخواستوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اور 8,897 ممبران پہلے ہی اپنے آجروں  کے یہاں  درخواستیں داخل کرچکے ہیں۔

*************

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.2357


(Release ID: 1904509) Visitor Counter : 156