ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرحدی گاؤوں کو ،فعال گاؤوں کے پروگرام کے ذریعہ جامع طور پر ترقی دی جائے گی
جناب یادو نے کہا کہ مربوط تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ لداخ کا مقصد فعال گاؤوں کےپروگرام کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا
Posted On:
05 MAR 2023 4:45PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات و آب و ہوا نیز محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سرحدی گاؤوں کو فعال گاؤوں کے پروگرام کے ذریعہ جامع ترقی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط تر سرحدی گاؤں کی وجہ سے ملک کو بھی تقویت حاصل ہوگی فعال گاؤوں کے پروگرام کے حصہ کے طور پر 1400 سرحدی گاؤوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور مرکزی وزرا سرحدی گاؤوں کا دورہ کریں گے اور یہاں ایک رات گزاریں گے تاکہ یہاں کے مکینوں کو درپیش معاملات کو سمجھا جاسکے اور انہیں دور کرنے کے اقدامات کئے جاسکیں۔
مرکزی وزیر فعال گاؤوں کے پروگرام کے حصے کے طور پر تین اور چار مارچ 2023 کو لداخ کے دو روزہ دورہ پر تھے جہاں انہوں نے تساگا پسچیور ، ریزنگ – لا ، چشل اور دیگر سرحدی گاؤوں کا دورہ کیا۔
تساگا پسچیور کے ،چنگ تھنگ گاؤں میں مرکزی وزیر کا روایتی طور پر خیر مقدم کیا گیا ۔انہوں نے لداخی خواتین کے پیش کردہ جیبرو رقص اور روایتی رقص دیکھا ۔ وزیر موصوف نے ریبو قبیلے سے بھی بات چیت کی جو یہاں خیموں میں رہتے ہیں اور بہترین قسم کی پشمینہ اونی شالیں بناتے ہیں ۔وزیر موصوف نے انہیں درپیش مشکلات کے بارے میں پوچھا انہوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کی اسکیموں کے فائدے ان تک پہنچیں گے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو مختلف گاؤوں اور پاپائی برادری کے نمائندوں پر مشتمل ہے ، وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے تشکیل کے بعد بہت سے سڑک پروجیکٹ مکمل ہوئے ہیں اور جو کافی عرصہ سے التوا میں ہیں ان پر تیزی سے کام جاری ہے۔جناب یادو نے کہا کہ لداخ میں گرین ہائی ڈروجن پروجیکٹ کے لئے فنڈ مختص کئے ہوئے ہیں اور 27 ہزار کروڑ روپے شمسی بجلی پروجیکٹوں کی تیاری کی منظوری دی ہوئی ہےتاکہ لداخ میں شمسی توانائی کی بے دھڑک گنجائش اور عوام کے لئے روزگار کے موقع پیدا کئے جاسکیں۔
مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کا خاص طو رپر ذکر کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ جن دھن یوجنا ، کووڈ ٹیکہ کاری ، آیوشمان یوجنا کارڈز اور غریب کلیان یوجنا کے تحت مفت راشن کارڈ کی تقسیم سے مشکل اوقات میں عوام کو کافی زیادہ فائدہ ہوا ہے۔
ریزنگ – لا میں جناب یادو نے وار میموریل کا دورہ کیا اور ان شہیدوں کو گلہائے عقیدت اور خراج عقیدت پیش کیا جنہو ں نے اپنے ملک کی دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں ۔
بھارت چین سرحد کے قریب ایک گاؤں چشل میں مرکزی وزیر نے عوام سے بات چیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ مرکزی حکومت سرحدی گاؤوں کی وجہ سے درپیش سبھی مسئلوں کو حل کرنے کی پابند ہے۔اس ضمن میں جناب یادو نے کہا کہ فعال گاؤوں کے پروگرام کے ذریعہ سرحدی گاؤوں اور مرکز کے درمیان فاصلے میں کمی آجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مربوط تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ لداخ کا مقصد پورا کیا جائےگا۔ وزیر موصوف نے ایک مقامی باشندے کے گھر میں چشل میں رات گزاری۔
اگلے دن مرکزی وزیر نے چشل موناسٹری کا دورہ کرکے یہاں دعا کی ،لیہہ آتے ہوئے وزیر موصوف نے دو سرحدی گاؤوں میراک اور اسپینگ مک کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے مقامی برادری سے بات چیت کی اور یقین دلایا کہ ان کی مرکزی حکومت سرحدی گاؤوں میں ہر ایک مستحق کے پاس پہنچیں گے۔ مرکزی وزیر ماحولیات نے جنگلات کے محکمے کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرحدی گاؤوں میں لوگوں کو درپیش سبھی مشکلات کا حل پیش کریں ۔وزیر موصوف نے ڈربک موناسٹری کا بھی دورہ کیا اور یہاں دعا کی نیز مقامی آبادی سے بات چیت کی۔
888888
مرکزی وزیر نے لداخ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں گرمجوشی کے ساتھ استقبالیہ دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ لداخ کا ایک مالا مال کلچر ہے اور امن بھائی چارے کو آگے بڑھانے کی روایت رہی ہے۔
بعد میں دن میں مرکزی وزیر نے لیہہ میں ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے لداخ کی دیر پا ترقی سے متعلق بنیادی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
***********
ش ح ۔ ا س ۔ م ش
U. No.2343
(Release ID: 1904473)
Visitor Counter : 174