محنت اور روزگار کی وزارت

پہلی لیبر 20 (ایل20) کانفرنس 19 سے 20 مارچ 2023 تک امرتسر، پنجاب میں منعقد ہوگی

Posted On: 05 MAR 2023 3:59PM by PIB Delhi

پہلی لیبر 20 (ایل20) کانفرنس 19 سے 20 مارچ 2023 تک امرتسر، پنجاب میں منعقد ہوگی۔ ایل20، جی 20 کے تحت مختلف تعامل گروپوں میں سے ایک ہے۔ یہ جی20 ممالک کی لیبر یونینوں کے لیڈروں اور نمائندوں پر مشتمل ہے جو مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تجزیہ اور پالیسی کی سفارشات فراہم کرتے ہیں۔ بھارتیہ مزدور سنگھ(بی ایم ایس) ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت ہونے والی پہلی ایل20 سربراہ کانفرنس کی تنظیم سے وابستہ سرکردہ قومی مزدور یونین ہے۔ اس میٹنگ کے علاوہ ایل 20 سمٹ کے شرکاء کو مختلف سیاحتی مقامات پر لے جایا جائے گا تاکہ انہیں امرتسر کے امیر ثقافتی ورثے سے روشناس کرایا جا سکے۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2331



(Release ID: 1904447) Visitor Counter : 99