وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کا’بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری‘ سےمتعلق پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب


’’ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ملکی معیشت کا محرک ہے‘‘

’’یہ ہر شراکت دار کے لیے نئی ذمہ داریوں، نئے امکانات اور جرات مندانہ فیصلوں کا وقت ہے‘‘

’’ہندوستان میں شاہراہوں کی اہمیت کو صدیوں سے تسلیم کیا جاتا رہا ہے‘‘

’’ہم غربت کو قسمت سمجھنے‘‘ کی ذہنیت کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں

’’اب ہمیں اپنی رفتار کو بہتر کرنا ہے اور ٹاپ گیئر میں جانا ہے‘‘

’’پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان، ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور اس کے ملٹی موڈل لاجسٹکس کا چہرہ بدلنے والا ہے‘‘

’’پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان ایک اہم ذریعہ ہے جو اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو ترقی کے ساتھ مربوط کرتا ہے‘‘

’’معیار اور ملٹی موڈل بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ، ہماری لاجسٹک لاگت آنے والے دنوں میں مزید کم ہونے والی ہے‘‘

’’فزیکل بنیادی ڈھانچہ کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ملک کے سماجی بنیادی ڈھانچہ کا مضبوط ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے‘‘

’’آپ نہ صرف ملک کی ترقی میں اپنی حصہ رسدی کررہے ہیں بلکہ ہندوستان کی ترقی کے انجن کو بھی رفتار فراہم کر رہے ہیں‘‘

Posted On: 04 MAR 2023 11:10AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری: پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ لاجسٹک کارکردگی کو بہتر بنانا‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کیا۔ مرکزی بجٹ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے لیے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے 12 پوسٹ بجٹ ویبینارز کی سیریز کا یہ آٹھواں ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج کے ویبنار میں 700 سے زائد سی ای اوز اور ایم ڈیز کے ساتھ بڑی تعداد می سینکڑوں شراکت دار اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تمام شعبے کے ماہرین اور مختلف سینکڑوں شراکت دار اس ویبینار کو کامیاب اور موثر بنائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال بجٹ بنیادی ڈھانچے کو نئی توانائی دے گا۔ وزیر اعظم نے ماہرین اور بڑے میڈیا ہاؤسز کی جانب سے، بجٹ اور  اس کے جامع فیصلوں کی تعریف کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان کا کیپکس، 14-2013 کے مقابلے میں پانچ گنا بڑھ گیا ہے اور حکومت، قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن کے تحت، 110 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ’’یہ ہر ایک شراکت دار کے لیے نئی ذمے داریوں، نئے امکانات اور جرأت مندانہ فیصلوں کا وقت ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ترقی کے ساتھ ساتھ  کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی میں بنیادی ڈھانچے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ انھوں نے چندر گپت موریا کے ذریعے اترپر پتھ کی تعمیر کا حوالہ دیا، جسے اشوک نے آگے بڑھایا اور بعد میں شیر شاہ سوری نے اسے اپ گریڈ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ انگریزوں نے ہی اسے جی ٹی روڈ میں تبدیل کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان میں شاہراہوں کی اہمیت کو صدیوں سے تسلیم کیا جاتا رہا ہے‘‘۔ دریا کے کنارے اور آبے گزرگاہوں کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بنارس کے گھاٹوں کی مثال دی، جو آبی گزرگاہوں کے ذریعے براہ راست کولکتہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے دو ہزار سال پرانے کل نائی ڈیم کی مثال بھی پیش کی۔

گذشتہ حکومتوں کی طرف سے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا  ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے  اس دور میں مروجہ ذہنیت کو اجاگر کیا کہ غربت ایک خوبی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت نہ صرف اس ذہنیت کو ختم کرنے میں کامیاب رہی ہے بلکہ جدید بنیادی ڈھانچے میں ریکارڈ سرمایہ کاری کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اس صورت حال میں بہتری آنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ قومی شاہراہوں کی اوسط تعمیر، سن 2014 سے ، پہلے کی نسبت تقریباً دو گنی ہوگئی ہے۔ اس طرح 2014 سے پہلے سالانہ صرف 600 روٹس کلو میٹر ریلوے ٹریک کی برق کاری کی جاتی تھی جو اب 4000 کلو میٹر فی سال تک پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہوائی اڈوں کی تعداد اور بندرگاہوں کی گنجائش بھی دوگنی ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ا سی راستے پر چلتے ہوئے 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف حاصل کرے گا۔’’ بنیادی ڈھانچے کی ترقی ملک کی معیشت کا محرک ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اب ہمیں اپنی رفتار کو بہتر کرنا ہوگا‘‘۔یہ واضح کرتے ہوئے کہ پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان ایک اہم ٹول ہے جو اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کو ترقی کے ساتھ مربوط کرتا ہے، وزیر اعظم نے کہا، "گتی شکتی قومی ماسٹر پلان ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے اور اس کے ملٹی موڈل لاجسٹکس کا چہرہ بدلنے والا ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کے نتائج نظر آرہے ہیں۔ ’’ہم نے ان خلاؤں کی نشاندہی کی ہے جو لاجسٹک کی کارکردگی کو متاثر کر رہے ہیں۔ اس لئے اس سال کے بجٹ میں 100 اہم پروجیکٹوں کو ترجیح دی گئی ہے اور 75000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں‘‘۔ انھوں نے اس شعبے میں نجی شعبے کی شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’’معیار اور ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، ہماری لاجسٹک لاگت آنے والے دنوں میں مزید کم ہونے والی ہے۔ اس سے ہندوستان میں تیار کردہ اشیاء پر، ہماری مصنوعات کی قابلیت پر ، مثبت اثر پڑے گا۔ لاجسٹک کے شعبے کے ساتھ ساتھ، زندگی کی آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی میں بہت بہتری آئے گی‘‘۔

ریاستوں کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے پچاس سال تک کے سود سے پاک قرضوں کی ایک سال کی توسیع کے بارے میں بتایا کہ اور اس کے لیے بجٹ کے اخراجات کو 30 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے شرکاء سے کہا کہ وہ اپنے شعبے کی ضروریات کی پیش گوئی کے لیے ، ایک طریقہ کار تیار کرنے کے طور طریقے تلاش کریں کیونکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مختلف مواد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مرغولاتی معیشت کے تصور کو سیکٹر کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں ایک مضبوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل واضح رہے۔ اس میں پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کا بڑا کردار ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کَچھ میں زلزلے کے بعد اپنے تجربے کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح بچاؤ اور راحت کے کام کے بعد کچھ لوگوں کو ترقی دینے کے لیے بالکل نیا طریقہ اپنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچے کے زیر قیادت خطے کی ترقی میں ، سیاسی طور پر فوری اصلاحات کے بجائے، اسے اقتصادی سرگرمیوں کے ایک متحرک مرکز میں تبدیل کردیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے فزیکل بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی، ملک کے سماجی بنیادی ڈھانچے کے استحکام کے لیے اتنی ہی اہم ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط سماجی ڈھانچہ مزید باصلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں کی قیادت کرے گا جو قوم کی خدمت کے لیے آگے آئیں گے۔ وزیر اعظم نے اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ہنرمند کی ترقی، پروجیکٹ کے انتظامیہ، مالیاتی مہارت اور انٹرپرینیور شپ کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے مہارت کی پیش گوئی کے لیے ایک ایسا طریقہ کار تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی چھوٹی اور بڑی صنعتوں کو مدد ملے گی اور ملک کے  انسانی وسائل کے پُول کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے مختلف وزارتوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس سمت میں تیز رفتاری سے کام کریں۔

اس ویبینار میں ہر ایک شراکت دار کی تجاویز کی اہمیت کو نوٹ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ وہ نہ صرف ملک کی ترقی میں اپنی حصہ رسدی کر رہے ہیں بلکہ ہندوستان کی ترقی کے انجن کو بھی  رفتار فراہم کر رہے ہیں۔ ا نھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اب صرف ریل، سڑک، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ اس سال کے بجٹ کے حصے کے طور پر ، وزیر اعظم نے کہا کہ  کسانوں کی پیداوار کو دیہاتوں میں ذخیرہ کرنے کے لیے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انھوں نے شہروں اور دیہاتوں میں قائم کئے جانے والے فلاح وبہبود کے مراکز ، نئے ریلوے اسٹیشنوں اور ہر خاندان تک پکے گھروں کی فراہمی کی مثالیں بھی دیں۔

کتاب کے ا ختتام پر وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شراکت داروں کی آراء، تجاویز اور تجربات اس سال کے بجٹ کے تیز رفتار اور موثر نفاذ میں  معاون ثابت ہوں گے۔

*****

U.No.2302

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1904164) Visitor Counter : 136