صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے حال ہی میں شروع کئے گئے وبائی فنڈ کے آگہی سیمنار کا انعقادکیا
تبادلہ خیال کے دوران وبائی فنڈ کے نفاذ کے اداروں کے طورپرہندوستانی صحت تنظیموں کی صلاحیت دریافت کی گئی
جی 20 کی صدارت کے تحت عالمی جنوب کے لئے وبائی فنڈ کو استعمال میں لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
02 MAR 2023 10:30AM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت نے نئی دلی کے نرمان بھون میں وبائی فنڈ کی مدد سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا۔آگئی سیمنار وبا کے دوران اکٹھا کئے گئے فنڈ کو استعمال میں لانے کے معاملے پرمرکوز تھا، حالیہ دنوں میں تجاویز کی اولین پیش کش کا اعلان کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ وبا کےدوران اکٹھا کئے گئے فنڈ کے نفاذ کے اداروں کے طورپر ہندوستانی صحت تنظیموں کے ممکنہ کردار کا پتہ لگانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن ، وبائی فنڈ سکریٹریٹ کی ایگزیکٹو ہیڈ محترمہ پریہ باسو نے بھی اس سمینا ر میں شرکت کی ۔
جناب راجیش بھوشن نے عالمی صحت تعاون اور علم اوروسائل کے اشتراک خاص طورپر ایل ایم آئی سیز کی ضرورت پرزور دیا ۔ انہوں نے امراض کی نگرانی اور وبائی پی پی آر میں ہندوستانی صحت تنظیموں کی صلاحیتوں کی نشاندہی کی تاکہ وہ وبائی فنڈ میں نفاذ کے اداروں کے طورپر اپنی صلاحیتوں پر توجہ دیں ۔
مرکزی سکریٹری نے بیماری کی نگرانی اور صحت نظام کو مستحکم بنانے کے لئے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں ہندوستان کی طرف سے پہلے ہی سے کی جارہی مدد کو بڑھانے پر زور دیا تاکہ ملک کی معتبریت میں اضافہ کیا جاسکے ۔کووڈ -19 کی وبا کے دوران ہندوستان کے جامع بندوبست کا حوالہ دیتے ہوئے جناب بھوشن نے کہا کہ بیماری کی نگرانی اور پی پی آر میں ہندوستان کی صلاحیت میں بہت بہتری آئی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر اعلان کردہ اقدامات جیسے پی ایم اے بی ایچ آئی ایم ، کوون ، آروگیہ سیتو اور اس سلسلے میں ای-سنجیونی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے وبا کے دوران فنڈ اکٹھا کرنے کا ڈھانچہ تیار کرنے کی بے انتہا کوششوں کے لئے مختلف شراکت داروں کی ستائش کی اور انہوں نے عالمی صحت آرکیٹیکچر کو لچیلا پن اور موزوں مقصد بنانے کی کوشش کی جستجو میں ایک اہم پہل قراردیا۔
وزارت صحت نے ایڈیشنل سکریٹری جناب لواگروال نے وبائی فنڈ کی تجاویز کی پیش کش میں ہندوستان کی جی 20 صحت کی ترجیحات کو ترجیح دینے پر زور دیا۔خاص طورپر انہوں نے عالمی طبی تدارکی اقدامات سے متعلق ربط وضبط کے پلیٹ فارم کی تخلیق پر زور دیا تاکہ رسائی اور محفوظ ،موثر ،معیاری اور سب کے لئے سستی طبی تدارکی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی 20 کی صدارت کے تحت ہندوستان کا مقصد صحت کے تعاون میں مصروف مختلف کثیر جہتی فورموں پر بات چیت اور کوششوں اور مربوط کارروائی کی سمت میں کام کرنے میں ہم آہنگی حاصل کرنا ہے۔
محترمہ پریہ باسو نے وبائی فنڈ کا تعارف کرایا اور فنڈ کو استعمال میں لانے اور اس کے ترجیحی شعبوں پر آگہی سیشن سے خطاب کیا۔انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے اور نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی صحت تعاون کی کوششوں کے لئے شاندار اقدامات کرنے پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی اور وبا کے دوران اکٹھا کئے گئے فنڈ کی تشکیل میں ہندوستان کےتعاون اور کردار کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ باسو نے مستقبل میں ہندوستانی صحت تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے جذبے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اولین فنڈنگ کی پیش کش کے لئے ہندوستان سے موصولہ تجاویز پر کام کرنے کے لئے پُر امید ہے۔ اپنی پر زنٹیشن کے دوران انہو ں نے تجاویز کےلئے اولین پیش کش اور وبائی فنڈ کے نفاذ کے ادارے کی منظوری کے فریم ورک کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔
آئی سی ایم آر اور این سی ڈی سی کےا فسران نے امراض کی نگرانی اور وبا کے دوران تیاریوں میں ہندوستان کے کام کاج کی تفصیل پیش کی اور صلاحیت مند نفاذ کے اداروں کے طور پر وبائی فنڈ کو استعمال میں لانے کے تعاون کے ممکنہ شعبوں پر اپنی معلومات اشتراک کیں ۔ تنظیموں نے مالدیپ اور تیمور لیستے میں اپنے کام کے تعلق سے عالمی صحت تعاون کی کوششوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ان تنظیموں نے مذکورہ ممالک میں بیماری کی نگرانی اور وبائی پی پی آر کے امور میں اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سمینا رکے شرکاء کو ہندوستان کی الگ قسم کی مربوط صحت معلوماتی پلیٹ فارم (آئی ایچ آئی پی )، ویب سے چلنے والا بروقت الیکٹرانک صحت معلومات اور وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد ہونے والی بیماریوں اور وسائل سے متعلق صورتحال کی نگرانی کا ایک ڈیمو دیا گیا ۔ شرکا ء کو جدید ترین صحت ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اور پبلک ہیلتھ آبزرویٹری کا ایک ٹور بھی کرایا گیا۔
یہ سیمنار حوصلہ افزاتبادلہ خیال اور ممکنہ شعبوں اور ہندوستانی صحت کی تنظیموں اور وبائی فنڈ کے درمیان تعاون کے مواقع پر اتفاق رائے کے ساتھ ختم ہوا ۔
انڈونیشیاکی جی 20 کی صدارت کے بعد شروع کیا گیا وبائی فنڈ عطیہ دہندہ ممالک ، شریک سرمایہ کاروں (فنڈ حاصل کرنے والے اہل ممالک )، فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے دوران ایک باہمی شراکتداری ہے ، جو وبا کی روک تھام ،تیاریوں اور کم اور اوسط درجے کی آمدنی والے ( ایل ایم آئی سی ) ممالک پرتوجہ دینے کے ساتھ ریسپانس ( پی پی آر ) صلاحیتوں کو مستحکم بنانے کے لئے اہم سرمایہ کاری کی مالی معاونت کرتی ہیں۔صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئل ، ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کے مشرا ، صحت کے مرکزی سکریٹری ، طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ( آئی سی ایم آر ) اور بیماریوں کی روک تھام سے متعلق قومی مرکز ( این سی ڈی سی ) کے سینئیر افسران کے ساتھ اقتصادی امور کے محکمے نے بھی سمینار میں شرکت کی ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-2223
(Release ID: 1903574)
Visitor Counter : 150