بجلی کی وزارت
بھارت نے بمسٹیک انرجی سنٹر (بی ای سی) کی اعلیٰ اختیاراتی ادارے کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی
Posted On:
01 MAR 2023 11:41AM by PIB Delhi
بھارت نے 27 فروری 2023 کوبنگلورو کے شنگی-لا ہوٹل میں بمسٹیک انرجی سینٹر (بی ای سی) کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے گورننگ بورڈ کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی۔ بجلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور بی ای سی کے گورننگ ادارے کے چیئرپرسن جناب اجے تیواری نے بمسٹیک ممبر ملکوں کے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور انہیں بمسٹیک ممالک کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں ایک مختصر پس منظر سے واقف کرایا۔
اس میٹنگ میں تمام بمسٹیک ممالک کی سرگرم شرکت دیکھنے میں آئی۔ ان ممالک میں بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے ساتھ ساتھ بمسٹیک سکریٹریٹ شامل ہیں۔ تمام رکن ممالک نے طویل وقفے کے بعد اجلاس منعقد کرنے کے موقع کو سراہا ۔
میٹنگ کے دوران ہندوستان کی ’’پڑوسی پہلے‘‘ اور ’’ایکٹ ایسٹ‘‘ پالیسیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ اُن علاقوں کی ایک تصویر بھی پیش کی گئی، جن سے بمسٹیک ممالک ایک دوسرے سے سیکھ سکتے ہیں۔
بمسٹیک انرجی سنٹر کے میزبان کے طور پر، بھارت نے ہندوستان میں بمسٹیک انرجی سنٹر (بی ای سی) کے قیام پر ایک پریزنٹیشن دی۔ رکن ممالک کو اس بات سے واقف کرایا گیا کہ بی ای سی کو سنٹرل پاور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی پی آر آئی) بنگلورو کے احاطے میں رکھا جائے گا۔
جناب گھنشیام پرساد، چیئرپرسن، سی ای اے کو بمسٹیک انرجی سنٹر کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ میٹنگ میں ’’ بھارت کی جمہوریائی حکومت اور بمسٹیک سکریٹریٹ کے درمیان میزبان ملک کے معاہدے‘‘ پر غوروخوض کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔ بمسٹیک کی مستقل ورکنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں اس سلسلے میں سفارش کوزیر غور لایا گیا تھا۔
بمسٹیک خطے میں توانائی کے موجودہ منظر نامے پر غور کرتے ہوئے، میٹنگ نے بی ای سی کے خصوصی ونگز کے تحت درج ذیل اضافی شعبوں کو شامل کرنے کی سفارش کی:
(الف) سائبر سیکیورٹی،
(ب) گرین ہائیڈروجن
(ت) توانائی کی منتقلی
رکن ممالک نے بمسٹیک انرجی سنٹر کے گورننگ بورڈ کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے لئے ہندوستان کی کوششوں کی ستائش کی۔ تمام ممالک نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ بمسٹیک کے ایسے اجلاس زیادہ کثرت سے منعقد کئےجا سکتے ہیں۔
***
ش ح۔ ش ر۔ ک ا
(Release ID: 1903299)
Visitor Counter : 156