صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ڈنمارک کے ولیعہد اور شہزادی کی بھارت کی صدر سے ملاقات

Posted On: 28 FEB 2023 7:12PM by PIB Delhi

ڈنمارک کے ولیعہد شہزادہ فریڈرک اور شہزادی میری نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور ڈنمارک کے تعلقات میں گزشتہ چند برسوں میں گہرائی اور وسعت دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی ایک ایسا شعبہ ہے جس کے بارے میں بھارت اور ڈنمارک کے خیالات اور مفادات میں یکسانیت ہے۔ بھارت نے خود کو آب و ہوا کے تئیں ذمہ دارانہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ہم نے پائیدار طرز زندگی اور فطرت کے احترام کے لئے ’لیفی - لائف اسٹائل فار سسٹین ایبل انوائرمنٹ‘ کے نام سے ایک نیا مشن شروع کیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد  دنیا کو ایک خاندان کے طور پر متحد کرے گی۔

Ehttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentphoto28feb20230JMB.JPG

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2180

 


(Release ID: 1903174) Visitor Counter : 112