مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت نے جی ایس ایم اے گورنمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ 2023 جیتا


بھارت کا ٹیلی کام سیکٹر چمکتے ہوئے شعبے کے طور پر ابھرا ہے اور پوری دنیا نے اس عروج کو نوٹ کیا ہے: جناب اشونی ویشنو

Posted On: 28 FEB 2023 5:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ جی ایس ایم تنظیم (جی ایس ایم اے) نے ٹیلی کام پالیسی اور اس کو منضبط کرنے میں بہترین طور طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے بھارت کو گورنمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ 2023 سے نوازا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EY9C.jpg

جناب اشونی ویشنو ایوارڈ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے

 

بھارت کے ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مواصلات، الیکٹرانکس اور آئی ٹی نیز ریلوے کے وزیر جناب اشونی وشنو نے کہا کہ ‘‘جی ایس ایم اے ایوارڈز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طرف سے کی گئی ٹیلی کام اصلاحات کی عالمی شناخت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم سب نے اصلاحات کا اثر دیکھا ہے۔ آر او ڈبلیو کی اجازت حاصل کرنے کے عمل میں پہلے 230 دن سے زیادہ کا وقت لگتا تھا، اب اس کو 8 دن کے اندر منظوری مل جاتی ہے۔ 85 فیصد سے زیادہ موبائل ٹاور کلیئرنس اب فوری طور پ ہوتے ہیں۔ 387 اضلاع میں تقریباً 1 لاکھ مقامات کے ساتھ بھارت میں 5جی کا آغاز دنیا کے تیز ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ بھارت کا ٹیلی کام سیکٹر چمکتے ہوئے شعبے کے طور پر ابھرا ہے اور پوری دنیا نے اس عروج کو نوٹ کیا ہے’’۔

جی ایس ایم اے، جو ٹیلی کام ایکو سسٹم میں 750 سے زیادہ موبائل آپریٹرز اور 400 کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے، ہر سال ایک ملک کو تسلیم کرتا ہے۔ 27 فروری 2023 کو بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں منعقدہ تقریب میں بھارت کو فاتح قرار دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D31X.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ڈیجیٹل انڈیا’ وژن کے بعد حکومت نے ستمبر 2021 میں ڈھانچہ جاتی اور ضابطہ جاتی اصلاحات کیں۔ اس کے بعد لائسنسنگ اصلاحات، پی ایم گتی شکتی سنچار پورٹل کی تشکیل، درست راستے کو ہموار کرنا (آر او ڈبلیو)، اسپیکٹرم اصلاحات، سیٹلائٹ اصلاحات وغیرہ جیسے متعدد اقدامات کیے گئے۔

جی ایس ایم اےکےذریعہ شائع کردہ بھارت سےمتعلق پالیسی اسپاٹ لائٹ اسکےساتھ منسلک ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2170)



(Release ID: 1903173) Visitor Counter : 95