نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا 2 مارچ 2023کو چوتھے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بھی شرکا سے خطاب کریں گے
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کا موضوع ’’بہتر کل کے لیے خیالات: انڈیا فار دی ورلڈ‘‘ ہے
Posted On:
28 FEB 2023 5:25PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا 2 مارچ 2023 کو صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال، نئی دہلی میں چوتھے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ فیسٹیول کے تین قومی فاتحین تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول (این وائی پی ایف) کا مقصد نوجوانوں کی آواز سننا ہے، جو آنے والے برسوں میں عوامی خدمات سمیت مختلف کیریئرز میں شامل ہوں گے۔ این وائی پی ایف من کی بات خطاب میں وزیر اعظم کے ذریعہ دیے گئے خیال پر مبنی ہے۔ اس خیال سے ترغیب لیتے ہوئے، پہلا این وائی پی ایف 2019 کا ایڈیشن "نیو انڈیا کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی سازی میں شرکت کریں" کے موضوع کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا جس میں 88،000 نوجوانوں نے فزیکل موڈ میں حصہ لیا تھا۔ دوسرے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2021 کا انعقاد "یوا- اتساہ نئے بھارت کا" کے موضوع کے ساتھ کیا گیا تھا جس میں ملک بھر کے 23 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور اسٹیک ہولڈروں نے ورچوئل وسیلے سے شرکت کی تھی۔ تیسرے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2022 کا انعقاد ’’نئے بھارت کی آواز بنیں اور حل تلاش کریں اور پالیسی سازی میں شرکت کریں‘‘ کے موضوع کے ساتھ 2.44 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔
چوتھے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول، 2023 کے ایڈیشن کا آغاز "بہتر کل کے لیے خیالات: دنیا کے لیے بھارت" کے موضوع کے ساتھ کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد 25 سے 29 جنوری 2023 کے دوران کیا گیا۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2 اضلاع کے 01.748 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے ملک بھر میں 150 مقامات پر حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ پارلیمنٹ (ڈی وائی پی) کے اول اور دوم پوزیشن ہولڈروں نے 3 سے 7 فروری، 2023 کے دوران ریاستی یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول میں شرکت کی۔ ضلعی اور ریاستی سطح کی یوتھ پارلیمنٹ کے دوران شرکا نے دیے گئے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ریاستی یوتھ پارلیمنٹ (ایس وائی پی) کے 29 فاتحین کو پارلیمنٹ کے رکن جناب انوراگ شرما جناب منوج تیواری، رکن پارلیمنٹ۔ جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی۔ اور جناب کنچن گپتا، سینئر ایڈوائزر، وزارت اطلاعات و نشریات پر مشتمل قومی جیوری کے سامنے یکم مارچ، 2023 کو بولنے کا موقع ملے گا۔ پہلے تین فاتحین کو 2 مارچ 2023 کو لوک سبھا اسپیکر کے سامنے تقریر کرنے کا موقع ملےگا جو اس موقع پر نوجوانوں سے گفت و شنید بھی کریں گے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 2167
(Release ID: 1903138)
Visitor Counter : 97