وزارت سیاحت

ایک منفرد پہل کے طور پر وزارت سیاحت نے 26 فروری 2023 کو بھدرواہ، جموں میں پہلی اسنو میراتھن کا انعقاد کیا


اسنو میراتھن میں 130 سے ​​زائد رنرز حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 27 FEB 2023 11:58AM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت، حکومت ہند (شمالی) نے ریئل اسپورٹس انڈیا کے اشتراک سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر، امیزنگ  بھدرواہ ٹورازم ایسوسی ایشن (اے بی ٹی اے) نے 26 فروری 2023 کو بھدرواہ، جموں میں پہلی اسنو میراتھن کا انعقاد کیا۔ اس اولین جموں اسنو رَن سفاری کو ڈوڈہ کے  ڈپٹی کمشنر/ڈی ایم، جناب  وشیش مہاجن نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ فیگ آف کے دوران انہوں نے تمام شرکاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ شرکاء اور تقریب کے منتظم کے ساتھ اپنے انٹرایکٹو سیشن کے دوران، انہوں نے اپیل کی کہ اس طرح کی ایڈونچر اسپورٹس سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اور کھیلوں کے شائقین کی جانب سے انہیں اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلداندہ (بھدرواہ) میں اسنو رَن سفاری جیسی سرگرمیوں کے بہت زیادہ امکانات ہیں ، سیاحت کے فروغ کے لیے  جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ مختلف محکموں جیسے سی او – راشٹریہ رائفلس، ایس ایس پی- ڈوڈہ ، جوائنٹ سکریٹری - سکم ٹورازم،  جے اینڈ کے  ٹورازم اور وزارت سیاحت حکومت  ہند  (شمالی)، سی اور -  بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے نمائندوں نے  بھی اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BNK7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I02N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UFNV.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046F2U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0056B4I.jpg

 

یہ پہلا عظیم الشان اسنو میراتھن ایونٹ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال، جی 20 انڈیا  صدارت، دیکھو اپنا دیش، یووا ٹورازم کلب اور فٹ انڈیا موومنٹ کے جشن کے لیے منعقد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ملک بھر کے سیاحوں اور ایڈونچر کے شوقینوں میں میراتھن ایڈونچر کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے بھی  اس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کونسل، ضلعی انتظامیہ، انڈین آرمی، بھدرواہ کامس، جموں یونیورسٹی نے تقریب کے دوران اپنا تعاون دیا۔ اس میراتھن کے علاوہ بہت سے اسکول کے طلباء، اساتذہ اور اسکول/کالج انتظامیہ کو بھی بطور تماشائی مدعو کیا گیا تھا۔ اسکول/کالج کے اساتذہ/لیکچررز کو بھی یووا ٹورازم کلب تشکیل دینے اور نوجوانوں کی فعال شرکت کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بریف کیا گیا۔

میراتھن میں ملک بھر سے 130 سے ​​زائد رنرز نے حصہ لیا۔ میراتھن گلداندہ سے شروع ہوئی اور شرکاء کے پاس 5 کلومیٹر، 10 کلومیٹر اور 25 کلومیٹر دوڑنے کا متبادل تھا۔ برف سے ڈھکے بھدرواہ کا دم بخود کردینے والا علاقہ کسی کی  بھی آنکھوں کے لیے مسرت کا باعث تھا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مقامی لوگ بڑی تعداد میں آگے آئے۔ اے او ٹی آنے والے برسوں میں اس طرح کی تقریبات کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی امید کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ج ق  ۔ ن ا۔

U-2111

                          



(Release ID: 1902718) Visitor Counter : 119