وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کھونٹی لوک سبھا حلقہ کے تحت گوملا بلاک کے مہیلا وکاس منڈل کی سالانہ جنرل کانفرنس میں تقریباً 15 ہزار خواتین کی شرکت کی ستائش کی

Posted On: 26 FEB 2023 10:34AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ لوک سبھا حلقہ کے کھونٹی کے تحت مہیلا وکاس منڈل، گملا بلاک کی سالانہ جنرل کانفرنس میں تقریباً 15,000 خواتین کی شرکت کی ستائش کی ہے۔ وہ آدیواسی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا کے ٹوئٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں وزیر نے بتایا ہے کہ کھونٹی لوک سبھا حلقہ کے تحت پالکوٹ (گملا) بلاک میں مہیلا وکاس منڈل کی سالانہ جنرل کانفرنس میں تقریباً 15,000 خواتین نے حصہ لیا۔ اس کنونشن میں 944 مہیلا منڈلوں کی خواتین نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا۔

‏"بہت قابل ستائش کوشش ہے. خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت ان کی بااختیاری اور ترقی کی علامت ہے۔ "‏

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2093


(Release ID: 1902622) Visitor Counter : 152