الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب  راجیو چندر شیکھر نے بنگلورو میں دوسرے سیمی کان  انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو کو ہری  جھنڈی دکھائی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نوجوان ہندوستانیوں کے لیے مواقع بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں، سیمی کان انڈیا فیوچر ڈیزائن ایسا ہی ایک موقع  فراہم کرتا ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

بڑی عالمی سیمی کان کمپنیاں سیمی کان  انڈیا فیوچر ڈیزائن اسٹارٹ اپس کی صلاحیتوں کے ذریعے  اپنے اختراع کو بڑھا سکتی ہیں

آج  شروع ہوا  چپ ان سینٹر ملک بھر کے چپ ڈیزائنرز کے لیے ون اسٹاپ سینٹر کے طور پر کام کرے گا

ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت منتخب اسٹارٹ اپس کے ناموں کا اعلان کیا گیا

Posted On: 24 FEB 2023 5:13PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور ہنر مندی  کے فروغ  اور انترپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نےآج بنگلور  میں واقع آئی آئی ایس سی میں دوسرے سیمی کان انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈشو کوہری جھنڈی دکھائی ۔ اس کا مقصد اسٹارٹ اپس ، اگلی نسل کے جدت طرازوں   اور کاروباری  لیڈرس  کو ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دینا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015KT8.jpg

وزیر مملکت راجیو چندرشیکھر دوسرے سیمی کان  انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے

اس موقع پر ، جناب راجیو چندرشیکھر نے کہا کہ ہندوستان  گلوبل  الیکٹرانکس ویلیو  چینز میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور ہندوستان کی اعلی ترقی والی  ڈیجیٹل اور جدت طرازی کی معیشت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹلائزیشن  کی تیز رفتار ترقی  نے  سیمی کنڈکٹر اور الیکٹرانکس   کے نئے عالمی نظام  میں تمام موقع پیدا کئے ہیں۔

انہوں نے موجودہ وقت میں نظرآرہے تین رجحانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا ،  ’’پہلا، ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی آئی ہے اور دنیا بھر کی حکومتیں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کررہی ہیں۔ دوسرا ، ہم  ایک اہم  پوائنٹ پر ہیں، اور تیسرا ، دینا کے لئے، ایک نئے ہندوستان کی تعمیر ہورہی ہے جو صلاحیت،  عالمی پروڈکٹ ، ڈیجیٹل  پروڈکٹ  اور سروسز کی تقسیم کے معاملے میں قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BK72.jpg

وزیر مملکت راجیو چندرشیکھر دوسرے سیمی کان انڈیا فیوچر ڈیزائن روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نوجوان ہندوستانیوں کے لئےمواقع کو وسعت دینے کے لئے مستقل کام کر رہے ہیں اور سیمی کان انڈیا فیوچر ڈیزائن ایسے ہی ایک موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اختراعی ماحولیاتی نظام کی حمایت کرنے کے لیے حکومت کے ذریعہ   اٹھائے گئے کچھ اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ جلد ہی  ایک نجی، صنعت پر مبنی تحقیقی مرکز انڈیا سیمی کنڈکٹر ریسرچ سینٹر (آئی ایس آر سی)  کا آغاز کیا جائے گا اور  ساتھ ہی سیمی کنڈکٹر لیب کو جدید بنایا جا رہا ہے اور یہ  بنیادی طور ایک ریسرچ فیب ہو گا اور اسے  آئی ایس آر سی کے ساتھ قائم کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033XR1.jpg

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ، حکومت کے  مستقبل کی مہارت سے متعلق پروگرام کے تحت ایک تعلیمی کورس  پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔  انہوں نے زور دیتے ہوئے  کہا ،’’ اسے  صنعت کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں کالجوں میں وی ایل ایس آئی میں نئی ​​ڈگری ، نئے الیکٹیو اور نئے سرٹیفیکیشن پروگرام ہوں گے۔ ہم سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں طلباء کے لئے ملازمت کے لئے ٹریننگ جیسی انٹرنشپ کے لئے فیب کمپنیوں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔‘‘

مرکزی وزیر نے سی – ڈیک  انڈیا، بنگلورو میں چیپن  سینٹر کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جو کہ ملک کے فیبلیس  چپ ڈیزائنرز کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن ٹولز، فیبس تک رسائی، ورچوئل پروٹو ٹائپ ایچ ڈبلیو لیب تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ون اسٹاپ سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان جلد ہی اے آئی  ڈیٹاسیٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سیٹ پروگرام ہوگا جو انٹلی جنٹ کمپیوٹ، اے آئی کمپیوٹ، ڈیوائس اور سسٹم ڈیزائن ایکو سسٹم کو متحرک کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048QD5.jpg

ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور بڑی عالمی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کے مابین تعاون کے امکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ عالمی سیمی کان کمپنیاں سیمی کان انڈیا فیوچر ڈیزائن اسٹارٹ اپس کی صلاحیتوں کے ذریعے عام جدت طرازی سے آگے  کی  جدت طرازی کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

جناب  راجیو چندرشیکھر  نے ڈی آئی آر-5 (ڈیجیٹل انڈیا آر آئی ایس سی-5 مائکرو پروسیسر پروگرام) کے سلسلے میں ہندوستان کی آرزووں  کو واضح کیا   ، جو اس سال  شکتی اور ویگا آر آئی ایس سی-5  پروسیسر اور کمرشیئل  گریڈ کے ہندوستانی پروسیسر کے آس پاس مستقبل کے لئے ڈیزائن تیار کرنے میں،سلی کان بنانے اور اسے تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا ،’’ ہم آر سی سی- 5 کےآس پاس ایک وسیع ڈھانچہ تشکیل دے رہے ہیں اور ہندوستان کو دنیا کے لئے آر آئی ایس یس -5 ٹیلنٹ سینٹر بنانا چاہتے ہیں۔

مرکزی وزیر کے خطاب کے بعد ، ناظرین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو اجلاس منعقد کیا گیا۔

جناب راجیو چندرشیکھر نے سیمی کان انڈیا فیوچر ڈیزائن ڈی ایل آئی اسکیم کے تحت منتخب  اسٹارٹ اپس کے پہلے گروپ کا اعلان کیا۔ یہ اسٹارٹ اپس   وروے سیمی مائکرو الیکٹرانک پرائیویٹ لمیٹڈ ،فرمیونک  ڈیزائن پرائیوٹ لمیٹڈ اور ڈی وی 2 جے ایس انوویشن لمیٹڈ ہیں۔ ان اسٹارٹ اپس کے سی ای او نے  رینیساس  الیکٹرانکس  کے پریزیڈنٹ، جی ایم  اور بورڈ ممبر ڈاکٹر شیلیش چٹی پیڈی اورمائیکرون ٹیکنالوجی انڈیا  کے ایم ڈی جناب آنند رام مورتی سمیت  کئی صنعتی حلقہ کے لیڈروں   کے ساتھ بات چیت کی۔

اس اسکیم کا مقصد پانچ سال کے دوران  انٹیگریٹڈ سرکٹ (آئی سی) ، چپسیٹ ، سسٹم آن چپس (ایس او سی) ، سسٹم اور آئی پی کور اور سیمی کنڈکٹر سے متعلق  ڈیزائن/ ڈیزائنوں کے  فروغ  اور استعمال کے مختلف  مراحل میں مالی ترغیب کے ساتھ ساتھ ڈیزائن انفراسٹرکچر سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

اس  سلسلے میں پہلا  ایونٹ گذشتہ سال گجرات کی کرناوتی یونیورسٹی میں ہوا تھا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 2044)



(Release ID: 1902202) Visitor Counter : 137