نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کل نئی دہلی کے آئی جی اسٹیڈیم میں تین روزہ آل انڈیا تائیکوانڈو چیمپین شپ کا افتتاح کریں گے


چیمپین شپ کا انعقاد کوریا بھارت سفارتی تعلقات

کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا جارہا ہے

اس موقع پر کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کی ٹیم کی جانب سے خصوصی پرفارمنس ہوگی، نیز دونوں ممالک کے درمیان تائیکوانڈو کے احیا کے لیے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جائیں گے

Posted On: 23 FEB 2023 2:22PM by PIB Delhi

کورین کلچرل سینٹر، بھارت 50 میں کوریا-بھارت سفارتی تعلقات کی 2023 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت کی وزارت نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے تحت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے ساتھ آل انڈیا انٹر سائی تائیکوانڈو چیمپین شپ کی مشترکہ میزبانی کر رہا ہے۔

اس بار آل انڈیا تائیکوانڈو چیمپین شپ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلے کے ایونٹ کے طور پر 24 فروری (جمعہ) سے 26 فروری (اتوار) تک تین دن تک نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے کے ڈی جادھو انڈور ریسلنگ ہال میں منعقد ہوگی۔ اس چیمپین شپ کا مقصد کوریا اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال کا جشن منانا اور تائیکوانڈو کو بحال کرنا ہے جو عالمی وبا کے بعد سے جمود کا شکار ہے ۔ نیز دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے ایک بڑے ایونٹ کے طور پر مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی اس تقریب کا اہم مقصد ہے۔

افتتاحی تقریب جو 24فروری کو صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگی اور اس میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، بھارت میں کوریا کے سفیر چانگ جے بوک، کوریا کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر اور سفیر برائے پبلک ڈپلومیسی لی سانگ ہوا اور کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے چانسلر آہن یونگ کیو مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تبادلے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے اور کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کی پرفارمنس ٹیموں کے ذریعے خصوصی پرفارمنس، کوریائی رقص (روایتی، جدید، عملی)، تائیکوانڈو کا مظاہرہ اور کے پاپ کور ڈانس شامل ہوں گے۔

تین روزہ تائیکوانڈو چیمپین شپ ایونٹ دو حصوں میں کھیلا جائے گا: پومسے اور اسپرنگ جسے کیوروگی کہا جاتا ہے۔ ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے مسابقتی قواعد کے مطابق کھلاڑیوں کی عمر اور وزن میں کیوروگی ڈویژن کو تقسیم کیا گیا ہے اور پومسی ڈویژن کو صرف مردوں اور خواتین کے ڈویژنوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے 79 علاقائی مراکز اور علاقائی تربیتی مراکز میں رجسٹرڈ صرف ایلیٹ تائیکوانڈو کھلاڑی ہی اسپارنگ کیٹیگری میں حصہ لیں گے، اور پومسے کیٹیگری عوام کے لیے کھلی ہے، کوئی بھی شخص جس کے پاس کوکیون سرٹیفائیڈ تائیکوانڈو ڈین سرٹیفکیٹ ہے وہ حصہ لے سکتا ہے۔ ہر زمرے میں سونے کے تمغے جیتنے والے 10 کیوروگی اور 2 پومسے جیتنے والے کوریائی حکومت کی مدد سے کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور بہترین پروفیسرز سے انعام کے طور پر تقریباً 3 ہفتوں کے لیے ٹریننگ حاصل کریں گے۔

24 فروری کو آل انڈیا تائیکوانڈو ٹورنامنٹ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد، کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی اور میرانڈا ہاؤس، دہلی یونیورسٹی کے مابین ایک اور مفاہمت ی یادداشت پر دستخط کی تقریب اور کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کی خصوصی پرفارمنس میرانڈا ہاؤس آڈیٹوریم میں ہوگی۔ کوریا کی حکومت نے دہلی یونیورسٹی کو بھارت کی بہترین اور سب سے بڑی یونیورسٹی قرار دیا ہے جس میں کل 91 کالج ہیں اور میرانڈا ہاؤس کو گذشتہ سال 2017 سے 2021 تک لگاتار پانچ بار بھارت کی وزارت تعلیم کے جائزے کی بنیاد پر بھارت میں بہترین اور نمائندہ کالج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ دو قومی نمائندہ اعلی تعلیمی اداروں کے مابین مفاہمت نامے پر مبنی پہلے منصوبے کے طور پر، کوریا نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کے روانہ کردہ پروفیسر اس سال کی پہلی ششماہی سے میرانڈا ہاؤس میں تائیکوانڈو پروفیشنل تھیوری اور پریکٹس کلاسیں منعقد کریں گے۔

کورین کلچرل سینٹر انڈیا کے ڈائرکٹر ہوانگ ایل یونگ نے کہا کہ تائیکوانڈو چیمپین شپ کا یہ ایونٹ اور دونوں ممالک کی نمائندگی کرنے والی یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کوریا اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے تبادلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ میرانڈا ہاؤس میں تائیکوانڈو کے انتخاب سے شروع کرتے ہوئے یہ امید کی جاتی ہے کہ تائیکوانڈو کا موضوع آہستہ آہستہ بھارت کے تعلیمی شعبے میں ایک باقاعدہ مضمون اور کورس کے طور پر فروغ پائے گا۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 2001


(Release ID: 1901812) Visitor Counter : 139