وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ’آدی مہوتسو‘ میں دلچسپی پر خوشی کا اظہار کیا

Posted On: 23 FEB 2023 9:14AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’آدی مہوتسو‘ میں وسیع پیمانے پر لوگوں کے دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے  لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھولا سنگھ کے  سلسلہ وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ، جس میں جناب سنگھ نے ’آدی مہوتسو‘ کے اپنے دورے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ بہت اچھے طریقے سے منعقد کیا گیا ہے جہاں آپ کو پورے ہندوستان سے قبائلی ثقافت کی شاندار پیشکش دیکھنے کو ملے گی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

’’یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ آپ نے آدی مہوتسو میں اتنی دلچسپی لی ۔ قبائلی سماج کی تہذیب  اور ان کے رہن سہن سے متعلق آپ کا تجربہ حوصلہ بڑھانے والا ہے۔‘‘

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.1979



(Release ID: 1901606) Visitor Counter : 133