شہری ہوابازی کی وزارت

کابینہ نے ہندوستان اور گیانا کے درمیان ہوائی خدمات کے معاہدے کو منظوری دی

Posted On: 22 FEB 2023 12:47PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے حکومت ہند اور کوآپریٹو جمہوریہ گیانا کی حکومت کے درمیان ہوائی خدمات کے معاہدے پر دستخط کو منظوری دی۔ ہوائی خدمات کا معاہدہ فریقین کے درمیان سفارتی نوٹوں کے تبادلے کے بعد نافذ العمل ہو گا جس میں اس بات کی تصدیق ہو گی کہ ہر فریق نے اس معاہدے کے نفاذ کے لیے ضروری داخلی طریقہ کار مکمل کر لیا ہے۔

گیانا میں ہندوستانیوں کی نمایاں موجودگی ہے اور 2012 کی مردم شماری کے مطابق وہاں کی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ ہندوستانیوں  پر مشتمل سب سے بڑا نسلی گروہ ہے۔ گیانا کے ساتھ ہوائی خدمات کے معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے درمیان ہوائی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک فریم ورک کو قابل بنائے گا۔ ہوا بازی کے بڑھتے ہوئے بازار اور ہندوستان میں ہوابازی کے شعبے کو آزاد کرنے جیسی پیشرفت کے پیش نظر، بین الاقوامی ہوائی رابطے کی راہ ہموار کرنے کے لیے کئی ممالک کے ساتھ ہوائی خدمات کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ہوائی خدمات کا معاہدہ (اے ایس اے) دونوں ممالک کے درمیان ہوائی آپریشنز کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے جو کہ اقوام کی خودمختاری، کیریئرز کی قومیت اور ہر طرف کی نامزد ایئر لائنز کے لیے تجارتی مواقع کے حوالے سے باہمی تعاون کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس وقت حکومت ہند اور کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کی حکومت کے درمیان کوئی ہوائی خدمات کا معاہدہ (ا ے ایس اے) نہیں ہے۔

ہندوستان اور گیانا بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے کنونشن (شکاگو کنونشن) کے دستخط کنندہ ہیں۔ جمہوریہ ہند کی حکومت اور کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا کی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وفود نے 06 دسمبر 2016 کو بہاماس کے شہر ناساؤ میں آئی سی اے او ایئر سروسز کے مذاکراتی پروگرام کے دوران ملاقات کی جہاں ہندوستان اور گیانا کے درمیان 06 دسمبر 2016 کو مفاہمت نامہ کے لحاظ سے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ ہوائی خدمات  کے معاہدہ کے متن کا آغاز کیا تھا۔

ہندوستان اور کوآپریٹو جموریہ گیانا کے درمیان نیا ہوائی خدمات کا معاہدہ دونوں اطراف کے کیریئرز کو تجارتی مواقع فراہم کرتے ہوئے بہتر اور ہموار کنیکٹیویٹی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

***********

 (ش ح ۔ق ت۔ ع آ)

U -1950



(Release ID: 1901313) Visitor Counter : 103