بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں میں قابل تجدجد توانائی کے حصے میں ساٹھ فی صد کا اضافہ کیا جائے گا: جناب سربانند سونووال


تین اہم بندرگاہوں۔ پارادیپ پورٹ ، دین دیال پورٹ اور وی او چدمبرنار پورٹ کو ہائیڈروجن مراکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا:جناب سونووال

Posted On: 21 FEB 2023 2:37PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی نے آج ممبئی میں گرین پورٹ اور گرین شپنگ کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ کے دوران بندرگاہوں جہاز رانی اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، جہاز رانی ، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر ، جناب اروند جی ساونت ، رکن پارلیمنٹ جنوبی ممبئی،جناب منوج کوٹک، رکن پارلیمنٹ شمال مشرقی ممبئی، محترمہ گیتا وشوناتھ وانگا، ایم پی کاکی ناڑا،  جناب سدھانش پنت، سکریٹر ایم او پی ایس ڈبلیو، ممبئی پورٹ کے چیئرمین جناب راجیو جلوٹا، جناب سنجے سیٹھی، چیئرمین جے این پی او، چیئرمین جناب مدھو ایس نائر، چیئرمین سی ایس ایل کیپٹن بنیش کمار تیاگی، چیئرمین ایس سی آئی، ڈاکٹر جارج یسو ویدھا  وکٹر، ایم ڈی۔ ڈی سی آئی، جناب راجیش کمار سنہا، ایڈیشنل سکریٹری ایم او پی ایس ڈبلیو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایم آئی وی 2030  کے گرین شپنگ اور گرین شپنگ اقدام کے تحت بڑی بندرگاہوں نے ایسی کئی سرگرمیوں پر عملدرآمد شروع کیا تھا جن سے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور حکومت نے سمندری شعبے کو گرین اور پائیدار بنانے کے لئے جو نشانے مقرر کئے ہیں انھیں حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب سربانند سونوال نے کہا کہ بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے تمام بڑی بندرگاہوں میں بجلی کی مانگ میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھا کر ساٹھ فیصد کرنے کا عزم کیا ہے۔ جو اس وقت دس فیصد سے بھی کم ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے جاری کردہ میری ٹائم ویژن ڈاکومنٹ۔ 2030 پائیدار سمندر شعبے اور متحرک سمندر معیشت کے لئے ہندوستان کے ویژن کا دس سالہ خاکہ ہے۔

جناب سونوال نے کہا کہ نیشنل ہائیڈروجن مشن کے  مطابق بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے پردیپ پورٹ، دین دیال پورٹ اور چدمبرنار پورٹ کو ہائیڈروجن مراکز کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جہاں 2030 تک گرین ہائیڈروجن کے بندوبست ، اسٹوریج اور تیاری کا کام ہوگا۔

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے بڑی بندرگاہوں میں گرین پورٹ اقدام کیا ہے تاکہ ماحولیاتی کوالٹی کو بہتر بنایا جاسکے۔

گرین جہازرانی کا حصہ بڑھانے کے لئے کوچین شپ یارڈ لمٹڈ کی جانب سے متعدد پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ جو ہندوستان میں جہاز رانی اور دیکھ ریکھ کی سب سے بڑی فیسلٹی ہے۔ بارہ بڑی بندرگاہوں کی جانب سے گرین  اقدامات پر جتنی تیزی سے عمل ہورہا ہے وہ یقینا اس شعبے میں گرین انقلاب لائے گا اور بندرگاہیں زیادہ گرین اور زیادہ کلین بنیں گی۔ جوبلو اکنومی کا حصہ ہے۔ اس سے ماحولیات پر اچھا اثر پڑے گا اور سرمایہ کاری اور رقومات کی آمد کا توازن بنے گا۔

*****

 

U.No:1912

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1901144) Visitor Counter : 116