نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اٹل اختراعی مشن نے مشن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی، جس کی صدارت جناب دھرمیندر پردھان نے کی


اعلیٰ سطحی کمیٹی بھارت کے اختراعی ایکو سسٹم کی قیادت کرنے اور مضبوطی فراہم کرنے کے لیے اٹل اختراعی مشن 2.0 پر تبادلہ خیال کرتی ہے

Posted On: 21 FEB 2023 2:07PM by PIB Delhi

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے پیر کو اپنی اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایم ایچ ایل سی) کی میٹنگ منعقد کی، جس کی صدارت تعلیم اور ہنر مندی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کی۔ میٹنگ میں مشن کی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی نے گزشتہ سال کے دوران اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) کی طرف سے کئے گئے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور آنے والے سالوں کے لیے منصوبہ بند کلیدی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ کے دوران ایم ایچ ایل سی کے چیئرمین جناب دھرمیندر پردھان نے ملک میں اختراعی ماحولی نظام کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء اور نوجوانوں کے درمیان صنعت کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تاکہ وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور اختراع کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کی جاسکے۔

کمیٹی نے اے آئی ایم 2.0 کے لیے متعدد منصوبہ بند کلیدی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، جس میں تمام طلبا کے لیے ٹنکرنگ لیب کی فراہمی، شعبہ جاتی افزائش مراکز کا قیام اور انڈسٹری ایکسلریٹروں کی جدید شکلوں کے ساتھ ماحولی نظام کو فروغ دینا اور شعبوں، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں میں اختراعی صلاحیت کو بڑھانا شامل ہیں۔

جناب دھرمیندر پردھان نے متعلقہ ڈومین میں نئے انکیوبیٹرز اور معاون اسٹارٹ اپس کے قیام کے لیے سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یوز) کے ساتھ اٹل اختراعی مشن کے تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اٹل اختراعی مشن اور وزارت تعلیم سے سفارش کی کہ وہ اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اختراعی نصاب کی ترقی کے لیے کام کریں۔

میٹنگ کے بعد بات کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ‘‘اٹل اختراعی مشن نے ملک میں اختراعی اور کاروباری اداروں کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ہمیں اختراعی ماحولی نظام کو مضبوط کرتے رہنا چاہیے اور وسائل تک زیادہ سے زیادہ رسائی اور خواہشمند اختراعی افراد کے لیے تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ ان نئے اقدامات کے آغاز کے ساتھ ہم ملک میں ایک درخشاں اور متحرک اختراعی ماحولی نظام بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔’’

اٹل اختراعی مشن نے مشن کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے دیگر اراکین سے بھی متنوع معلومات حاصل کیں، جن میں نائب چیئرمین، ایم ایچ ایل سی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ؛ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور سی ای او، وزارت تعلیم، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، محکمہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ڈی بی ٹی، ڈی ایس آئی آر، صلاحیت سازی کمیشن کے سکریٹریز اور نجی سیکٹر اور تعلیمی برادری سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے اراکین شامل ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے اٹل انوویشن مشن ملک میں اختراعات اور کاروباری اداروں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس ملک میں اختراعات اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا بین ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/01001O0FX.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02223H4M.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 1910)


(Release ID: 1901073) Visitor Counter : 140