ریلوے کی وزارت
ریلویز کی بین الاقوامی یونین اور اور ریلویز کے تحفظ سے متعلق فورس 18ویں عالمی سیکیورٹی کانگریس کے انعقاد کے لیے اکٹھا ہوئیں
اس کانگریس کا موضوع ہے’’ریلوے کی حفاظت کی حکمت عملی: مستقبل کے لیے ردعمل اورنظریہ‘‘
تحفظ سے متعلق یو آئی سی پلیٹ فارم کے صدر آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ہیں
Posted On:
20 FEB 2023 11:16AM by PIB Delhi
یونین انٹرنیشنل دیس چیمینس دے فیر(یو آئی سی) یا انٹرنیشنل یونین آف ریلوے (یو آئی سی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) ایک ساتھ مل کر اس سال 20 سے 23 فروری تک جے پور میں 18 ویں عالمی سیکورٹی سے متعلق کانگریس منعقد کررہے ہیں۔
یونین انٹرنیشنل دیس چیمینس دے فیر(یو آئی سی) یا انٹرنیشنل یونین آف ریلوے (یو آئی سی) ریلوے کے شعبے کی نمائندگی کرتی ہے اور دنیا بھر میں ریل ٹرانسپورٹ کو فروغ دیتی ہے۔ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بھارت میں ریلوے سے متعلق سیکیورٹی کے شعبہ میں سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایک اہم ایجنسی ہے۔
18ویں یو آئی سی ورلڈ سیکیورٹی کانگریس 2023
بھارت کی اہم ریلوے سیکیورٹی ایجنسی ہونے کے ناطے،یہ بات فطری ہے کہ آر پی ایف قومی اور بین الاقوامی سطح پر ریلوے سیکیورٹی کے شعبہ میں ملک کی کوششوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ یو آئی سی سیکیورٹی پلیٹ فارم کے عہدے آر پی ایف ڈی جی پر فائز ہونے کےبعد، ایشیا، افریقہ اور اسی طرح کے آبادیاتی پیٹرن یعنی طریقے کے ساتھ کام کرنے والی رکن تنظیموں کی شمولیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ان کی مشکلات کو سنا جا سکے اور یو آئی سی کے ذریعہ فراہم کردہ کثیر الجہتی پلیٹ فارم سے انہیں دور کیا جا سکے۔ بھارت کے اقوام متحدہ کے جی-20 گروپ کی صدارت سنبھالنے کے پس منظر میں ایسا کیا جارہا ہے۔بھارت کا گلابی شہر جے پور ریلوے کی بین الاقوامی یونین کے لیے 18ویں عالمی سیکورٹی سے متعلق کانگریس کی فخر کے ساتھ میزبانی انجام دےگا۔
آر پی ایف یو آئی سی کی ممبر تنظیموں کے مندوبین (سیکیورٹی کے نمائندوں) کے ساتھ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے میزبانی کے فرائض انجام دےگا۔آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں،مناسب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پربھارت کواپنے بھرپور ثقافتی ورثے، سافٹ پاور اور اپنی ترقی کو دکھانے کی ضرورت ہے۔جس کے لئے یو آئی سی عالمی سیکیورٹی کانگریس ایسا ہی ایک موقع ہوگا۔
مذکورہ کانگریس کا 18 واں ایڈیشن ’’ریلوے کی سیکیورٹی کی حکمت عملی: مستقبل کے لیے جوابات اور وژن‘‘ کے موضوع پر مرکوزہے، جس میں دنیا بھر سے ریلوے تنظیموں کے سیکیورٹی سے متعلق سربراہان کے علاوہ یو آئی سی کے متعلقہ حکام اور بین الاقوامی شراکتدار تنظیمیں، ہندوستانی ریلوے، آر پی ایف اور ہندوستان کے سینئر پولیس حکام شامل ہوں گے۔ یہ ایک ایساپروگرام ہوگا جس میں بھارت دنیا بھر سے ریلوے سیکیورٹی مندوبین کی میزبانی کی قیادت کرے گا۔ آر پی ایف پوری دنیا میں ریلوے سیکیورٹی کو درپیش تشویش اور چیلنجز کے مسائل پر اثر انگیز بات چیت کی میزبانی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس نے ان اجلاسوں کواس طرح وضع کیا ہے کہ سیکنڈ آرڈر کے مسئلے کو حل کرنے والے میٹرکس پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ عملی اور فوری طور پر قابل عمل حل سامنے لائےجاسکیں جو پوری دنیا میں ریلوے کی حفاظت کی یکسر تبدیلی کا سبب بنےگا ۔ مذکورہ کانگریس 21 فروری 2023 کو افتتاحی اجلاس کے ساتھ شروع ہوگی اور 23 فروری 2023 کو اختتامی اجلاس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ کانگریس کے باقی حصوں کو 4 اجلاسوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بنیادی ذیلی موضوعات میں ’’اہمیت کے حامل ا ثاثوں اورمال برداری کا تحفظ ‘‘،’’انسانی تحفظ سے متعلق موقف ‘‘اور’’دنیا بھر میں بہترین ریلوے سیکیورٹی آلات اور طریقہ کار ‘‘نیز’’وژن 2030‘‘ شامل ہیں۔
اس سے قبل، 2006 اور 2015 میں،آرپی ایف انڈیا نے کامیابی کے ساتھ نئی دہلی میں بین الاقوامی یو آئی سی ورلڈ سیکورٹی کانگریس منعقد کی تھی اور اس کی میزبانی کے فرائض انجام دئے تھے ۔ یہ ہمارے لئے نہایت فخر کی بات ہے کہ آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل جناب سنجے چندرآئی پی ایس نے انٹرنیشنل یو آئی سی سیکیورٹی پلیٹ فارم کے چیئرمین کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی ہے جو جولائی 2022 سے جولائی 2024 تک کی مدت کے لئے ہے۔
پس منظر:
انٹرنیشنل یونین آف ریلوے (یو آئی سی)
یونین انٹرنیشنل دیس چیمینس دے فیر(یو آئی سی) یا انٹرنیشنل یونین آف ریلوے (یو آئی سی) جس کا صدر دفتر فرانس کے شہر پیرس میں ہے،اور یہ 1922 سے وجود میں آنے والی ایسی پیشہ ورانہ انجمن ہے، جو ریلوے کے شعبے کی نمائندگی کرتی ہے اور دنیا بھر میں ریل ٹرانسپورٹ کو فروغ دیتی ہے۔یو آئی سی ایک مشن پر ہے تاکہ ریل نقل و حمل کی انٹرآپریبلٹی اور معیارکوفروغ دیاجاسکے ، تعاون کو بڑھایا جاسکے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا جاسکے ، نئے کاروبار اور سرگرمیوں کے نئے شعبوں میں اراکین کی حمایت حاصل کی جاسکے ، اور ریل ٹرانسپورٹ کی بہتر تکنیکی اور ماحولیاتی کارکردگی کی تجویز،اور مسابقت کو بہتر بنایا جاسکے نیزاخراجات کو کم کیا جاسکے۔یو آئی سی عالمی ریلوے کے شعبوں کے درمیان اہمیت کی حامل حکمت عملی کے تعاون کو فروغ دیتا ہے کیونکہ یہ عالمی حکومتوں کے اندر اپنے ابھرتے ہوئے تعلقات اور براعظموں میں سیکیورٹی کے منظر نامے پر بات چیت کرتا ہے۔
یو آئی سی سیکیورٹی پلیٹ فارم کو ریل سیکٹر کی جانب سے افراد، املاک اور تنصیبات کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات میں تجزیہ اور پالیسی پوزیشن تیار کرنے اور اسے فروغ دینے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ سیکیورٹی پلیٹ فارم وقتاً فوقتاً سلامتی کے شعبے میں یو آئی سی ممبران کے مشترکہ مفادات کے دفاع،یو آئی سی ممبران کے سیکیورٹی سے متعلق ڈائریکٹرزصاحبان کے درمیان معلومات اور تجربہ کے تبادلے کو فروغ دینے، مشترکہ دلچسپی اور عالمی اور علاقائی سطح پرپروجیکٹوں کے انڈیکسنگ پر بین الاقوامی تقریبات منعقد کرنے کا ذمہ دار ہے۔ جواراکین کی ضروریات یا بیرونی پروگراموں کے مطابق ہوتی ہیں۔
ایک ایسے عالمی منظر نامے میں جہاں جرائم پیشہ عناصر نیٹ ورکنگ کے فوائد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حملے کے نئے طریقے اور ذرائع وضع کرتے ہیں، اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ مثبت قوتیں بھی ایسے چیلنجرز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ آگے آئیں ۔ یو آئی سی کا سیکیورٹی سے متعلق پلیٹ فارم، اقوام متحدہ کے ذریعے تسلیم شدہ ایک بین الاقوامی ادارہ ہونے کے ناطے، اپنے اراکین کو خیالات اور بہترین طریقوں کے اشتراک کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے سہولت فراہم کرنے کے لیے کافی موزوں ہے۔
بھارت کی ریلوے پروٹیکشن فورس
بھارت کی ریلوے کے تحفظ سے متعلق فورس ،ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) بھارت میں ریلوے کےسیکیورٹی کے شعبہ میں ایک سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایک اہم ایجنسی ہے۔اسے 1957 میں ریلوے کی املاک کے بہتر تحفظ اور حفاظت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، مذکورہ فورس نے خود کو ریلوے املاک کے تحفظ اور حفاظت کے اپنے اہم رول سے لے کر مسافروں کی حفاظت اور مسافروں کی سہولت کے اضافی رول میں شامل کیا ہے۔ بدلتے وقت کے ساتھ، مسافروں کی حفاظت اور سہولت کے حوالے سے اس کا کردار اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ آر پی ایف نے اب ریلوے مسافروں کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنے کی شاندار روایت قائم کرنے کے مقصد سے اس سفرکو شروع کیا ہے۔ یہ فورس آج ہندوستانی ریلوے کے مقاصد کو پورا کرنے میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ آج ریلوے اور اس کے صارفین کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی سے متعلق ضروریات کی نشاندہی کرتا ہے اور خود کو ہنر اور وسائل سے آراستہ کرکے اور جدید حل کو نافذ کرکے خود کو اس کے مطابق بناتا ہے ۔ آر پی ایف کو فی الحال بھارت کی مرکزی فورس ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کی صفوں میں خواتین کی سب سے زیادہ حصہ داری (9فیصد) ہے۔اپنی ذمہ داری کے بڑھتے ہوئے پہلو کو پورا کرنے کے لیے،آر پی ایف نے مسافروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ش م ۔ م ش
U. No.1854
(Release ID: 1900698)