نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

دوسرے کھیلو انڈیاخاتون ہاکی لیگ انڈر -21کے پہلے دن ایس اے آئی ، پریتم سیواچ کی ٹیموں نے بڑی جیت درج کی

Posted On: 19 FEB 2023 2:43PM by PIB Delhi

جناب ہروند رسنگھ اَرجُن ایوارڈ یافتہ 1964 اور اولمپک کے گولڈ میڈل یافتہ (ٹریپل اولمپین)اور جناب دیویش چوہان اَرجُن ایوارڈ یافتہ اور ڈبل اولمپین نے آج میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں ٹرافیوں کی نقاب کشائی کے ساتھ ساتھ دوسرے کھیلو اِنڈیا خاتون ہاکی لیگ انڈر-21کا افتتاح کیا۔

 

Description: 01.jpg

 

آج کل دو میچ کھیلے گئے، جن میں ایس اے آئی (اے)ٹیم نے سلیوٹ ہاکی اکیڈمی کو 0-13سے اور پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی نے ایچ آئی ایم ہاکی اکیڈمی 0-11گول سے شکست دی۔

ہروندر سنگھ نے تین اولمپک میں ہندوستان  کی نمائندگی کی ہے اور  دو ہاکی انڈیا کی قومی انتخابی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں، دوسرے کھیلو انڈیا خاتون ہاکی لیگ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے ذریعے خاتون ہاکی لیگ کا انعقاد کرنا ایک انتہائی قابل ستائش کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اِن کھیلو انڈیا لیگ سے ملک کے     ایسے ہونہار کھلاڑی حاصل ہوں گے، جو ہندوستان کے لئے کھیلیں گے اور اولمپک میں میڈل بھی جیت کر لائیں گے۔

انہوں نے کہا میں اس سال اور پچھلے سال انڈر-21اور انڈر -16زمروں میں منعقد پچھلے دو خاتون کھیلو انڈیا لیگ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے کھیلو انڈیا اور اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو مبارکباد دیتا ہوں۔میں تمام حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں

 

Description: 02.jpg

 

اس موقع پر جناب دیویش چوہان مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، جنہوں نے دو اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے  اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کھیلو انڈیا لیگ کے توسط سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے وسیع موقع فراہم کررہی ہے۔اب یہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سخت محنت کرے اور ملک کے لئے کھیلنے کے اپنے خواب کو تعبیر آشنا کرنے کی پوری کوشش کریں۔

اس موقع پر جناب پیوش دوبے (ہاکی کے لئے ہندوستان کے اعلیٰ مظاہرے کے منتظم)بھی موجود تھے، جو ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کوچ رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کے ایڈمنسٹریٹر جناب دلیپ سنگھ بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔

                 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 18278)



(Release ID: 1900565) Visitor Counter : 139