وزارت اطلاعات ونشریات
وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ زلزلے سے تباہ ہوئے ترکی میں این ڈی آر ایف کے بچاؤ اور امدادی کاموں کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے
’’آج، ہم کسی مدد کے لیے دنیا کی طرف نہیں دیکھتے، دنیا ہندوستان کو مواقع کی سرزمین کے طور پر دیکھتی ہے‘‘: جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
17 FEB 2023 6:04PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کہا کہ زلزلہ سے تباہ شدہ ترکی میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی جانب سے بچاؤ اور راحت رسانی کے کام کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی ہے۔
جناب ٹھاکر نے نئی دہلی میں ایک کتاب کی تقریب اجرا کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک وقت تھا جب ہندوستان مدد اور خدمات لیتا تھا، آج ہم نے نئے ہندوستان میں تعاون (عالمی سطح پر) بڑھا دیا ہے، ہندوستان کی صلاحیتیں اور اس کا قد تبدیل ہوگیا ہے، اور یہ ایک بااختیار ہندوستان میں تبدیلی کا عکاس ہے۔‘‘
جناب ٹھاکر نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے تب دنیا توجہ دیتی ہے۔ ’’آج، ہم کسی مدد کے لیے دنیا کی طرف نہیں دیکھتے۔ دنیا ہندوستان کو مواقع کی سرزمین کے طور پر دیکھتی ہے، چاہے وہ انٹرنیشنل سولر الائنس ہو یا ہمارا مشن لائف۔ کووڈ کی وبا کے دوران بھی حکومت نے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائیں۔ اور دفاع (سیکٹر) میں ہم نے 15,000 کروڑ روپے کی برآمدات حاصل کی ہیں اور اگلے تین سالوں میں ہمارا ہدف 5 بلین ڈالر کی برآمدات کا ہے۔‘‘
جناب ٹھاکر نے کہا کہ بحران کے وقت، ہم نے ہر جگہ مدد کی ہے، چاہے نیپال ہو، افغانستان ہو یا سری لنکا وغیرہ، ہم پی ایم مودی کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کے دوران، ہندوستان نے 21,000 سے زیادہ طلباء کو بچایا، جن میں سے کچھ 18 پڑوسی ممالک کے تھے۔
انھوں نے کہا کہ ’’آپریشن گنگا‘‘ چیلنجنگ تھا، - گولی باری، میزائلوں کی برسات اور دھماکوں کے درمیان جنگ زدہ علاقے سے ہزاروں طلباء کو نکالنا، مشن امپاسیبل تھا۔ لیکن پی ایم مودی نے اسے کامیاب بنایا۔ ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جب کئی غیر ملکی طلباء نے بچائے جانے کے لیے ہندوستانی ترنگا لہرایا۔
جناب ٹھاکر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر انخلاء کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’’شام، لیبیا اور یہاں تک کہ نیپال کے زلزلے کے دوران، یا افغانستان میں، جہاں بڑی طاقتوں کو بھی کام کرنا مشکل تھا، پی ایم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ’وسودیو کٹم بکم‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔ ‘‘
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1792
(Release ID: 1900268)
Visitor Counter : 158