وزیراعظم کا دفتر

برہماکماریوں کے ذریعے ’جل –جن ابھیان‘کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا بنیادی متن

Posted On: 16 FEB 2023 2:22PM by PIB Delhi

برہماکماری سنستھان کی پرمُکھ راج یوگنی دادی رتن موہنی جی، کابینہ کے میرے ساتھی گجندر سنگھ شیخاوت جی، برہماکماری  سنستھان کے تمام ممبران،  دیگر حضرات، خواتین و   حضرات مجھے خوشی ہے کہ برہماکماریوں کے ذریعے شروع کئے گئے ’جل-جن ابھیان‘ کے آغاز کے موقع پر میں آپ سب سے جڑ رہا ہوں۔آپ سب کے درمیا ن آنا، آپ سے سیکھنا، جاننا ہمیشہ  میرے لئے خاص رہا ہے۔ آنجہانی راج یوگنی دادی  جانکی جی سے ملا آشیرواد، میرا بہت بڑا اثاثہ ہے۔   مجھے    یاد 2007 میں دادی پرکاش منی جی کے برہملوک روانگی پر مجھے آبو روڈ آکر خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا تھا۔ گزرے ہوئے سالوں میں برہم کماری بہنوں کے کتنے ہی محبت آمیز دعوت نامے مجھے الگ الگ پروگراموں کے لئے ملتے رہے ہیں۔ میں بھی ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اس روحانی خاندان کے ممبر کی شکل میں آپ کے درمیان آتا جاتا رہوں۔2011میں احمد آباد میں ’فیوچر آف پاور‘کا پروگرام ہو، 2012 میں سنستھان کے قیام کے 75برس سے جڑا پروگرام ہو، 2013میں سنگم تیرتھ دھام کا پروگرام ہو، 2017 میں برہما کماری سنستھان کا 80واں یوم تاسیس ہو یا پھر پچھلے سال آزادی کے امرت مہوتسو سے جڑا سنہرے ہندوستان کا پروگرام ہو۔ میں جب بھی آپ کے درمیان آتا ہوں، آپ کا یہ خلوص ،     یہ اپنا پن مجھے مبہوت کردیتا ہے۔ برہماکماریوں سے میرا یہ تعلق اس لئے بھی خواص ہے، کیونکہ خود سے اوپر اٹھ کر سماج کے لئے سب کچھ وقف کرنا، آپ سب کے لئے روحانی عبادت کی شکل رہی ہے۔

ساتھیوں،

’جل-جن ابھیان‘ایک ایسےوقت میں شروع ہورہا ہے، جب پانی کی کمی کو پوری دنیا میں مستقبل کے بحران کی شکل میں دیکھا جارہا ہے۔21ویں صدی میں دنیا اس بات کی اہمیت کو سمجھ رہی ہے کہ ہماری زمین کے پاس پانی کے ذرائع کتنے محدود ہیں۔اتنی بڑی آبادی کے سبب  واٹر سیکورٹی ہندوستان کے لئے بھی ایک بڑا سوال ہے۔اس لئے آزادی کے امرت کال میں آج ملک ’جل  کوکل‘ کی شکل میں دیکھ رہا ہے۔جل رہے گا، تبھی آنے والا کل بھی رہے گا اور اس کے لئے ہمیں آج ہی سے مل کر کوشش کرنی ہوگی۔مجھے اطمینان ہے کہ پانی کے تحفظ کے عہد کو اب ملک ایک عوامی تحریک کی شکل میں آگے بڑھا رہا ہے۔ برہماکماریوں کے اس ’جل-جن ابھیان‘سے عوامی شراکت داری کی اس کوشش کو نئی طاقت ملے گی۔ اس سے پانی کے تحفظ کی مہم کی رسائی بھی بڑھے گی، اثر بھی بڑھے گا۔ میں برہماکماری سنستھان سے جڑے تمام بزرگ رہنماؤں کا ، اس کے لاکھوں متعقدین کا دل سے اسقبال کرتاہوں۔

ساتھیوں،

ہندوستان کے رشیوں نےہزاروں سال پہلے سے ہی فطرت ، ماحولیات اور پانی کو لے کر احتیاط سے بھرپور، متوازن اور حساس نظام پیدا کیا تھا۔ ہمارے  یہاں کہا گیا ہے-ماآپوہِنسی یعنی ہم پانی کو برباد نہ کریں، اس کا تحفظ کریں۔ یہ جذبہ ہزاروں سال سے ہماری روحانیت کا حصہ ہے، ہمارے مذہب کا حصہ ہے، یہ ہمارے سماج کی ثقافت ہے، ہماری سماجی فکر کا مرکز ہے۔اس لئے ہم پانی کو دیو کا نام دیتے ہیں، ندیوں کو ماں مانتے ہیں۔ جب  کوئی سماج فطرت سے ایسے جذباتی تعلق جوڑ لیتا ہے، تو دنیا جسے پائیدار ترقی کہتی ہے، وہ اس کا طرز زندگی بن جاتی ہے۔ اس لئے آج جب مستقبل کے چیلنجوں کے حل تلاش کئے جارہے ہیں تو ہمیں ماضی کی اُس فکر کو از سر نو زندہ کرنا ہوگا۔ہمیں ملک کے شہریوں میں پانی کے تحفظ کی قدروں کے تئیں پھر سے ویسا ہی اعتقاد پیدا کرنا ہوگا۔ ہمیں ہر اس خرابی کو دور کرنا ہوگا جو آبی آلودگی کی وجہ بنتی ہے اور اس میں ہمیشہ کی طرح ہندوستان کے روحانی اداروں کا برہماکماریوں کا ایک بڑا رول ہے۔

ساتھیوں،

گزشتہ دہائیوں میں ہمارے یہاں ایک ایسی منفی سوچ بھی پیدا ہوگئی تھی کہ ہم پانی کے تحفظ اور ماحولیات جیسے موضوعات کو مشکل قرار دے کر چھوڑ دیتے ہیں۔کچھ لوگوں نے یہ مان لیا تھا کہ یہ اتنے بڑے کام ہیں کہ انہیں کیا ہی نہیں جاسکتا!لیکن پچھلے 9-8برسوں میں ملک نے اس ذہنیت کو بھی بدلا ہے اور حالات بھی تبدیل ہوئے ہیں۔’نمامی گنگے‘اس کی ایک مضبوط مثال ہے۔ آج نہ صرف گنگا صاف ہورہی ہے، بلکہ اس کی تمام معاون ندیاں بھی صاف ہورہی ہیں۔ گنگا کے کنارے قدرتی کھیتی جیسی مہم بھی شروع ہوئی ہے۔ ’نمامی گنگے‘ابھیان، آج ملک کی مختلف ریاستوں کے لئے ایک ماڈل بن کر ابھرا ہے۔

ساتھیوں،

آبی آلودگی کی طرح ہی، زیر زمین کم  ہوتی پانی کی سطح بھی ملک کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس کے لئے ملک نے ’کیچ دی رین‘موومنٹ شروع کیا، جو اب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ملک کی ہزاروں گرام پنچایتوں میں اٹل بھوجل یوجنا کے ذریعے بھی آبی تحفظ کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ ملک کے ہر ضلع میں 75امرت سروور کی تعمیر کی مہم بھی، آبی تحفظ کی سمت میں ایک بڑا  قدم ہے۔

ساتھیوں،

ہمارے ملک  میں پانی جیسے زندگی کی اہم ضرورت کا انتظام روایتی طور سے خواتین کے ہاتھ میں رہی ہے۔ آج ملک میں جل جیون مشن جیسی اہم اسکیم کی قیادت بھی پانی سمیتی کے توسط سے گاؤں میں خواتین ہی کررہی ہیں۔ ہماری برہماکماری بہنیں یہی رول ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح بھی ادا کرسکتی ہیں۔ آبی تحفظ کے ساتھ ساتھ ماحولیات سے جڑے تمام موضوعات کو بھی ہمیں اسی قدر کھل کر اٹھانا ہوگا۔ زراعت میں پانی کے متوازن استعمال کے لئے ملک ڈرِپ ایریگیشن جیسی تکنیک کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ آپ کسانوں کو اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے متحرک کریں۔اس وقت ہندوستان کی پہل پر پوری دنیا انٹرنیشنل ملیٹ ایئر بھی منا رہی ہے۔ ہمارے ملک میں موٹے اناج جیسے، شری ان باجرا، شری ان جوار، صدیوں سے زاعت اور کھانے پینے کا حصہ رہے ہیں۔موٹے اناج میں بھرپور غذائیت ہوتی ہے اور ان کی کھیتی میں پانی بھی کم لگتا ہے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی غذا میں موٹے اناجوں کو شامل کریں، آپ اس کے لئے انہیں بتائیں گے تو اس مہم کو طاقت ملے گی اور پانی کا تحفظ بڑھے گا۔

مجھے یقین ہے، ہماری آپ کی یہ ساجھا کوشش ’جل-جن ابھیان‘کو کامیابی بنائے گی۔ہم ایک بہتر ہندوستان اور بہتر مستقبل کی تعمیر کریں گے۔ آپ سب کو ایک بار پھر نیک خواہشات-اوم شانتی۔

                 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 1742)



(Release ID: 1899905) Visitor Counter : 124