زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
اندور میں بھارت کے زرعی ورکنگ گروپ کی صدارت میں جی 20 کی پہلی زرعی نمائندہ میٹنگ (اے ڈی ایم ) کی کامیاب تکمیل
Posted On:
15 FEB 2023 5:06PM by PIB Delhi
جی 20 کے تحت ایگریکلچر ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی ) کے زراعت کے نمائندوں کا پہلا تین روزہ اجلاس آج 15 فروری 2023 کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ تقریب ثقافت، کھانوں اور تاریخ سے مالا مال تجربات کا مجموعہ تھی اور ساتھ ہی اس پر میٹنگوں کے دوران نتیجہ خیز گفتگو کی بھی بڑی ذمہ داری تھی۔
بھارت کے زیر صدارت جی 20 اجلاس میں مہمان ممالک کی تجاویز کو قبول کیا گیا اور مجوزہ ایجنڈے کے تمام نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروگرام کے آخری دن کا آغاز تکنیکی موضوعات کے تحت اجلاس سے ہوا، جس میں چار موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا: ’’سب کے لیے خوراک کی یقینی فراہمی اور تغذیہ ‘‘، ’’ماحولیاتی اسمارٹ طریقہ کار کے ساتھ پائیدار زراعت‘‘، ’’سب کی شمولیت والی زرعی ویلیو چین اور نظام خوراک ‘‘، اور ’’ زرعی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹائزیشن‘‘۔
محترمہ شوبھا ٹھاکر، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے سب کے لیے خوراک کی یقینی فراہمی اور تغذیہ پر تکنیکی اجلاس پر بحث کا آغاز کیا، جس کے بعد عالمی خوراک پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے خوراک کی حفاظت اور غذائیت کے موضوع پر گلوبل فریم ورک پیش کیا۔ اس کے بعد زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر کی جانب سے ملٹس انٹرنیشنل انیشی ایٹو برائے تحقیق اور آگاہی (میرا) پر ایک پریزنٹیشن دیا گیا۔
جناب فرینکلن ایل کھوبانگ، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے موسمیاتی سمارٹ اپروچ کے ساتھ پائیدار زراعت پر تکنیکی اجلاس کے لیے افتتاحی کلمات پیش کیے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے جامع زرعی ویلیو چینز اور فوڈ سسٹمز پر تکنیکی اجلاس کا افتتاح کیا اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ (آئی ایف اے ڈی) کی طرف سے بحث کے لیے سیاق و سباق طے کیا۔
ڈیجیٹائزیشن فار ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پر تکنیکی سیشن کا افتتاحی خطاب محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مہردا نے کیا۔ اس کے بعد بحث کا سیاق و سباق آئی سی آر آئی ایس اے ٹی نے ترتیب دیا۔
موضوع پر مبنی ہر اجلاس کے بعد ایک اوپن ہاؤس بحث ہوئی جس میں خیالات، تجاویز اور تبصروں کا فکری لحاظ سے بھرپور تبادلہ شامل تھا۔ دور اندیشی پر مبنی خیالات کی وجہ سے چھوٹے کسانوں پر خصوصی زور دیتے ہوئے زرعی تبدیلی اور زراعت میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت کے لیے راہ ہموار ہوئی۔
ڈاکٹر سمیتا سروہی، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی اور ہر اجلاس کا خلاصہ پیش کیا جس میں اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت سے سامنے آنے والے نکات پر روشنی ڈالی۔
زرعی تحقیق اور ترقی کے پہلوؤں پر جی 20 کے رکن ممالک کے درمیان زیادہ ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اجلاس کے چیئر اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے اختتامی کلمات کہے، اور مستقبل کے ایکشن پلان کے لیے خیالات پیش کیے گئے۔ چیئرمین نے آئندہ اے ڈبلیو جی اجلاسوں میں جی 20 زراعت کے مسائل پر بات چیت کو آگے بڑھانے کا یقین دلایا۔
تقریب کا اختتام ایک ویڈیو کے ساتھ ہوا جس میں گزشتہ 3 دنوں کے مختلف واقعات کی جھلکیاں دکھائی گئیں تاکہ شرکاء کے لیے ان کے یادگار دورہ بھارت کو یادگار بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا س۔ ت ح۔
U -1707
(Release ID: 1899664)
Visitor Counter : 162