کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلس(آئی سی اے ای ڈبلیو) کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کو منظوری دی

Posted On: 15 FEB 2023 3:47PM by PIB Delhi

محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ  نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی ) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلس(آئی سی اے ای ڈبلیو) کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کو منظوری دی۔

مفاہمت نامے کا مقصد ایک دوسرے کے اراکین کی اہلیت اور تربیت کو تسلیم کرنا اور موجودہ شرائط و ضوابط پر مربوط میکانزم تجویز کرکے اراکین کے لیے فوائد بہم پہنچانا ہے۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے فریقین ایک دوسرے کو اپنی اہلیت/داخلے کی ضرورتوں ، سی پی ڈی پالیسی، استثنائی اور دیگر متعلقہ معاملات میں مادی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

آئی سی اے ای ڈبلیو کے ساتھ آئی سی اے آئی کے اشتراک سے برطانیہ میں بھارتی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ حضرات کے لیے متعدد پیشہ وارانہ مواقع پیدا ہوں گے ۔ ساتھ ہی ان بھارتی سی اے حضرات کے لیے بھی متعدد مواقع پیدا ہوں گے جو برطانیہ میں عالمی پیشہ وارانہ مواقع کے متلاشی ہیں۔

******

ش ح۔م ن ۔ ا ب ن

U-NO.1688


(Release ID: 1899463) Visitor Counter : 107