صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت  خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی ٹی ای .جی ایچ ایس ) کے سربراہ کی غیرحساس رائے زنی سے متعلق خبر، گمراہ کن ہے


ڈائریکٹوریٹ ، صحت کی مرکزی وزارت کا ایک حصہ ہے اوریہ میڈیکل اورنرسنگ سے متعلق پیشہ ورافراد کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے  وزارت سےنزدیکی اشتراک کے ساتھ کام کرتا ہے

Posted On: 15 FEB 2023 12:39PM by PIB Delhi

صحت اورخاندانی  بہبود کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز ( ڈی جی ایچ ایس ) کے سربراہ کی ایک غیرحساس رائے زنی سے متعلق نیوز رپورٹ  گمراہ کن ہے ۔ یہ خبرآج کے ‘‘دی مارننگ اسٹیندرڈ’’ میں شائع ہوئی ہے ۔ اس خبرسے اشارہ ملتاہے کہ نرسوں کے ایک گروپ کے مطالبات کی نمائندگی  کے بارے میں چند روزقبل ایک متنازعہ رائے زنی ، جس سے کہ نرسنگ پیشے کے تئیں ہم آہنگی اورہمدردی کی کمی کااظہارہوتاہے ، کو بہت بڑھاچڑھا کر پیش کیاگیاہے ۔

نرسوں سے متعلق معاملات سمیت صحت سے متعلق سبھی امور کے لئے ، صحت خدمات کا ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایچ ایس کی سربراہی میں ) تکنیکی معلومات کے ذخیرہ کاکام انجام دیتاہے اوروزارت کو شعبے کے لئے مخصوص اہم تکنیکی معلومات فراہم کرتاہے ۔ نرسنگ  سے متعلق امور سمیت صحت کے معاملے میں ، پالیسی فیصلے کرنا اور  پروگرام پرعمل آوری ، صحت اورخاندانی بہبودکی وزارت کی ذمہ داری ہے ۔ کام کی تقسیم کے سبب صحت  خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل اوروزارت کے درمیان خوشگوار  تعلق قائم رہتاہے ۔

سردست ، صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں نرسنگ شعبے سے متعلق  تین تکنیکی پوزیشن ہیں ۔ یہ ہیں نرسنگ صلاح کار، اے ڈی جی (نرسنگ)، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈی جی (نرسنگ ) اور نرسنگ سے متعلق نائب صلاح کاربعض نرسنگ ایسوسی ایشنیں مطالعہ کررہی ہیں کہ ان تکنیکی عہدوں کو ، صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سے وزارت  میں منتقل کردیاجائے ، چونکہ تکنیکی صلاح صحت خدمات کاڈائریکٹوریٹ جنرل فراہم کرتاہے اور پروگرام پرعمل درآمد وزارت کرتی ہے ، اس لئے یہ موجودہ نظام ایک اطمینان بخش طریقے سے کام کررہاہے ۔ اسی لئے ، وزارت ، ان تکنیکی عہدوں کو ،صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سے وزارت سے منتقل  کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔

صحت  خدمات کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ، نرسنگ کے پیشے کے تئیں انتہائی حساس ہے  اوروہ اسے طبی پیشے کے اندر اس کے لئے ایک جائز مقام کی حصولیابی کا خواہشمند ہے ایسا معلوم ہوتاہے کہ ، نرسوں کا ایک طبقہ ، صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے زیرانتظام چارتکنیکی نرسنگ عہدوں سے خوش نہیں ہے ۔ اوریہ طبقہ چاہتاہے کہ ان عہدوں کو وزارت  منتقل کردیاجائے اور نیوزرپورٹ  میں جس ای میل کا حوالہ دیاگیا ہے وہ ان نرسنگ ایسوسی ایشنوں کو ڈی جی ایچ ایس کو جواب ہے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ میں موصولہ نمائندگی کو واضح طورپر تسلیم کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ ، ڈی جی ایچ ایس کا اس بات میں پختہ یقین ہے کہ اس کاڈائریکٹوریٹ ، وزارت کا ایک لازمی حصہ ہے اور وہ نرسوں کے سبھی مسائل کو حل کرنے کی غرض سے ، وزارت کی نرسنگ پروگرام کی ڈویژن  کے ساتھ مل کرکام کرتاہے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1679



(Release ID: 1899391) Visitor Counter : 127