وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے اسیسمنٹ سال 24-2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو پہلے ہی مشتہر کر دیا
Posted On:
15 FEB 2023 12:57PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے اسیسٹمنٹ سال 24-2023 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن فارمز (آئی ٹی آر فارمز) کو مشتہر کردیا ہےجس کا نوٹیفکیشن نمبر 2023 کا 04 اور 05 بتاریخ 10 فروری 2023 اور 14 فروری 2023 ہے۔ یہ آئی ٹی آر فارم یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوں گے اور آنے والے اسیسمنٹ سال کے آغاز سے ریٹرن فائل کرنے کی سہولت کے لیے پیشگی طور پر مشتہر کر دیا گیا ہے۔
ٹیکس دہندگان کی سہولت اور فائلنگ میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے، پچھلے سال کے آئی ٹی آر فارمز کے مقابلے میں آئی ٹی آر فارمز میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 ('ایکٹ') میں ترامیم کی وجہ سے معمولی تبدیلیاں ہی کی گئی ہیں۔
آئی ٹی آر فارم 1 (سہج) اور آئی ٹی آر فارم 4 (سگم) آسان فارم ہیں ،جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ سہج ایک ریزیڈنٹ فرد کی طرف سے داخل کیا جا سکتا ہے، جس کی آمدنی 50 لاکھ روپے تک ہے اور جس کی آمدنی کا ذریعہ تنخواہ، ایک گھر کی جائیداد، دیگر ذرائع (سود وغیرہ) ہے، اور زرعی آمدنی 5 ہزار روپے تک ہے ۔ سگم کو فرد واحد ، ہندو غیر منقسم خاندانوں (ایچ یو ایف) اور فرموں (لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنر شپ (ایل ایل پیز) کے علاوہ) کے ذریعہ داخل کیا جا سکتا ہے ،جس کی کل آمدنی50 لاکھ روپے تک ہے اور سیکشن 44AD، 44ADA یا 44AE کے تحت کاروبار اور پیشے سے ہونے والی آمدنی کا حساب لگایا گیا ہے۔
ایسے افراد اورایچ یو ایف جن کی کاروبار یا پیشے سے کوئی آمدنی نہیں ہے (اور سہج داخل کرنے کے مجاز نہیں ہیں) وہ آئی ٹی آر فارم 2 داخل کر سکتے ہیں، جبکہ کاروبار یا پیشے سے آمدنی والے افراد آئی ٹی آر فارم 3 داخل کر سکتے ہیں۔ فراد واحد ، ایچ یو ایف اور کمپنیوں کے علاوہ دیگر افراد یعنی پارٹنر شپ فرم، ایل ایل پیزوغیرہ آئی ٹی آر فارم 5 داخل کر سکتے ہیں۔ سیکشن 11 کے تحت استثنیٰ کا دعویٰ کرنے والی کمپنیوں کے علاوہ دیگر کمپنیاں آئی ٹی آر فارم 6 داخل کر سکتی ہیں۔ ٹرسٹ، سیاسی پارٹیاں، خیراتی ادارے وغیرہ ،جو اس ایکٹ کے تحت مستثنیٰ آمدنی کا دعویٰ کرتے ہیں ،وہ آئی ٹی آر فارم 7 داخل کر سکتے ہیں۔
آئی ٹی آر داخل کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے ، نہ صرف تمام آئی ٹی آر فارم اس سال مقررہ وقت پر مشتہر کردئے گئے ہیں ، بلکہ پچھلے سال کے مقابلے میں آئی ٹی آر فارمز داخل کرنے کے طریقوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ مشتہر شدہ آئی ٹی آر فارم محکمہ کی ویب سائٹ www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ ق ر
83U-16
(Release ID: 1899387)
Visitor Counter : 176