ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلویز کے ذریعہ ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت پندرہ ہزار امیدواروں کی تربیت
ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت، جونوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کا پروگرام ہے، ریلویز نے ان کو روزگار اور کاروبار کے قابل بنانے کے لئے مختلف کاروباروں میں تکنیکی تربیت کا نظم کیا ہے
Posted On:
14 FEB 2023 4:43PM by PIB Delhi
ریلویز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلے کی سطح کی ہنر مندی کی ٹریننگ مہیا کراکے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ریل کوشل وکاس یوجنا(آر کے وی وائی) کو ہندوستانی ریلویز پر نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ بنارس لوکوورکس ، وارانسی کو آر کے وی وائی کے تحت ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام کے انتظام / تال میل کے لئے نوڈل پی یونامزد کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کا ملک بھر میں ستمبر 2021 میں آغاز ہوا ۔ اب تک آر کے وی وائی کے تحت 23181 امیدواروں کا اندراج کیا گیا ہے اور 15665 امیدواروں نے کامیابی کے ساتھ اپنی ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
اس اسکیم کے تحت الیکٹریشن، ویلڈر، میکنسٹ، فٹر جیسے چودہ صنعتوں سے متعلق کاموں کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ یہ ٹریننگ 94 ٹریننگ مقامات پر جاری ہے جو ہرریاست اور مرکزی انتظام والے علاوں میں ہندوستانی ریلویز پر محیط دور دراز کے علاقوں میں بھی موجود ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے امیدوار یہ ٹریننگ جوائن کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو یہ ٹریننگ مفت فراہم کی جاتی ہے۔ آر کے وی وائی کی نگرانی کے لئے ایک مخصوص ویب سائٹ تیار کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت روزگار مہیا کرانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تاہم یہ اسکیم ہندوستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ہنرمندی کے فروغ کی اسکیم ہے تاکہ انھیں مختلف شعبوں میں ہنرمندی کی ٹریننگ دے کر ان کو روزگار حاصل کرنے کے لائق بنایا جاسکے۔
*****
U.No:1643
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1899200)
Visitor Counter : 157