وزارت دفاع

وزیر دفاع نے عالمی او ای ایمز  کو مشترکہ ترقی ، مشترکہ پیداوار، مربوط اور مضبوط سپلائی چین ،مشترکہ منصوبہ بنانے ، ہندوستان میں مینوفیکچرنگ قائم کرنے اور دنیا کو اپنی خدمات پیش کرنے کی دعوت دی


جناب راجناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 2023 کے موقع پر او ای ایمز کے سی ای او سے ملاقات کی

ہندوستان، عالمی دفاعی صنعت جیسے مسابقتی اراضی لاگت ،ہنر مند انسانی سرمایہ ،درخشاں اسٹارٹ اپس سے متعلق موافق ماحول اور بڑی دفاعی منڈی کے فوائد کی پیشکش کررہا ہے: وزیر دفاع

Posted On: 14 FEB 2023 11:24AM by PIB Delhi

  وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 14  فروری  2023 کو 14ویں ایر و انڈیا کے موقع پر اوریجنل اکوپمینٹ  مینو فیکچرر(او ای ایمز) کے سی ای او سے ملاقات کی ۔باہمی بات چیت کے دوران انہوں نے اجاگر کیا کہ ہندوستان نے عالمی دفاعی صنعت کو مسابقتی اراضی لاگت ، ہنر مند انسانی سرمایہ ، درخشاں اسٹارٹ اپس سے متعلق موافق ماحول اور ایک بڑی گھریلو دفاعی مارکیٹ   کے بڑے فوائد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اسےہر لحاظ سے فائدہ مند بتایا ہے جہاں دنیا بھر کی دفاعی مینوفیکچرنگ کمپنیا ں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بن سکتی ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے  ہندوستان میں دفاعی شعبہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ دفاعی پیداوار ہمارے لوگوں کو روزگار دینے کے ساتھ ساتھ اہم شعبے میں خود انحصار بننے کے دوہرے اہداف کی تکمیل کرتی ہے ۔انہوں نے دفاعی صنعتی راہداریوں میں سرمایہ کاری کے لئے اترپردیش اور تمل ناڈو حکومتوں کی جانب سے دی گئی مراعات ، ایف ڈی آئی کو فروغ دینے والے مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور ہندوستان میں دفاعی مینو فیکچرنگ کا بھی ذکر کیا جو شراکتداروں کے مفادات کا تحفظ کرنے والا اور کاروبار کرنے میں آسانی میں بہتری  کا مضبوط قانونی نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ ترقی ، مشترکہ پیداوار مربوط اور مضبوط سپلائی چین ،مشترکہ منصوبہ بنانے ، ہندوستان میں مینوفیکچرنگ قائم کرنے اور دنیا کو اپنی خدمات پیش کرنے  کے متعدد مواقع ہیں۔سی ای اوز نے ہندوستانی دفاعی مینو فیکچرنگ میں عالمی سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔جناب راجناتھ سنگھ نے نجی صنعتوں کے لئے ضوابط کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے حکومت کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔

آپسی بات چیت کے اس سیشن میں جنرل آٹو مکس سفران ، بوئنگ ،امبرراور رافیل ایڈوانس ڈفینس سسٹم کے سی ای اوز او ر سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔دفاعی سکریٹری جناب گردھر آرامنے ، ڈی جی (اکوائزیشن ) جناب پنکج اگروال ،دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ٹی نٹراجن اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(12)AH87.jpg

 

***********

 

ش ح ۔  ع ح  ۔ م ش

U. No.1626



(Release ID: 1899058) Visitor Counter : 121