زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
اندور میں جی 20 میٹنگ کے پہلے دن، مندوبین نے شہر کی ورثہ جاتی عمارتوں کا جائزہ لیا
تاریخی راجواڑہ محل کا دورہ کیا اور مقامی ثقافت اور کھانوں سے لطف اندوز ہوئے
Posted On:
13 FEB 2023 3:05PM by PIB Delhi
اندور میں جی20 ایگریکلچر ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے پہلے دن، رکن ممالک کے نمائندگان نے ورثہ جاتی عمارتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مندوبین نے اندور کی تاریخی ہولکر اسٹیٹ کی چھتریوں کے ساتھ راجواڑہ محل کا جائزہ لیا۔
مقامی کھانوں کے ساتھ ہی ثقافتی جھلکیوں سے بھی لطف اندوز ہوئے ۔
ہیریٹیج واک کی شروعات بولیا سرکار اسمارک چھتری سے ہوکر کرشن پورا چھتری سے گزرتے ہوئے راجواڑہ پہنچی۔
بعد ازاں، مندوبین نے میڈیا سے بات چیت کی۔ ہیریٹیج واک کے دوران، ضلع انتظامیہ اور وزارت ثقافت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1580
(Release ID: 1898894)
Visitor Counter : 133