وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تمام ترخواتین  پر مشتمل بھارتی بحریہ کی کار ریلی ناری شکتی کا جشن منارہی ہے انہیں روکا نہیں جاسکتا

Posted On: 13 FEB 2023 10:21AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 76ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنی تقریر کے دوران اس بات پر زور دیاتھا کہ ناری شکتی کا تعاون ’امرت کال‘ کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے نہایت اہم ہوگا۔

’ناری شکتی‘ کے تعلق سےبیداری بڑھانے کی سمت قومی قیادت کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی بحریہ  نیوی ویلنس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کے ساتھ مل کر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک اوربھارتی بحریہ کی خواتین آل ویمن موٹر مہم کے انعقاد کی خاطر ایم /ایس جیپ انڈیا کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

’شی از ان اسٹاپ ایبل یعنی انہیں روکا نہیں جاسکتا ‘ کے نعرے اور ٹیگ لائن’سوار ہائی‘ کے ساتھ آل ویمن کار ریلی نیشنل وار میموریل، نئی دہلی سے وار میموریل، لونگے والا (راجستھان) تک شروع ہوگی اوریہ  14 سے 25 فروری 2023تک 12 دن تک جاری رہے گی۔ یہ ریلی جے پور، بیکانیر، جیسلمیر، لونگے والا، جودھ پور، ادے پور سے ہوتی ہوئی 2300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے دہلی واپس آئے گی۔

اس  ریلی کا مقصدہے:

  1. آزادی کے 75 سال کا جشن منائیں۔
  2. بحریہ کی خواتین افسران کے تعاون کو ظاہر کریں۔
  3. خواتین کوبھارتی  بحریہ میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔
  4. لونگے والا وار میموریل پر خراج عقیدت پیش کریں۔
  5. راستے میں بحریہ کے سابق فوجیوں اورویر ناریوں یعنی ویر خواتین کے ساتھ بات چیت کریں۔
  6. این ڈبلیو ڈبلیو اے ڈے کی تقریبات کے حصے کے طور پراین ڈبلیو ڈبلیو اے آؤٹ ریچ  پروگرام منعقد کریں۔

مذکورہ کار ریلی کوقومی جنگی یادگار سے ایڈمرل آر ہری کمار پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، بحریہ کےچیف  سربراہ  اے ڈی سی اوراین ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ کالا ہری کمار نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ریلی کے دوران این ڈبلیو ڈبلیو اے  کی صدراور ممبران خصوصی بچوں کے اسکولوں، اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار خاندانوں کے ساتھ بات چیت کے لیے آؤٹ ریچ پروگرام شروع کریں گے۔خواتین افسران کیریئر کے مواقع کے تعلق سے بیداری مہم چلائیں گی جو بھارتی بحریہ پیش کرتا ہے۔وہ شناخت شدہ اسکولوں اور کالجوں میں اگنیویروں اور بحریہ میں شامل ہونے کی دیگر اسکیموں کے بارے میں تحریک دینے والی بات چیت کریں گی۔

 

جیپ انڈیا کے علاوہ، ای وی او انڈیا، فیمینا اور میریٹ گروپ نے بھی  اس آل ویمن کار ریلی کے لیے بحریہ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس پروگرام کو ایپرل انڈیا، ڈی ایل ایف پرومینیڈ اور لکسوٹیکا گروپ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔  ش م ۔ م ش

U. No.1560


(Release ID: 1898634) Visitor Counter : 133