زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ہندوستان کی زیر صدارت جی 20  کے تحت زرعی  ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی) کے پہلے زرعی نمائندوں کی میٹنگ (اے ڈی ایم) کی میزبانی کے لیے  اندور تیار ہے

Posted On: 12 FEB 2023 3:04PM by PIB Delhi

تین روزہ پروگرام پہلا اے ڈی ایم ، ، 13-15 فروری 2023 کے دوران اندور میں منعقد ہوگا۔ میٹنگ میں جی 20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً ایک سو مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان تین روزہ اجلاس کے پہلے دن نمائش کا افتتاح کریں گے۔ غذائیت سے بھرپور اناج اور اس کی ویلیو ایڈڈ  غذائی مصنوعات کے ساتھ ساتھ مویشی پروری  اور ماہی پروری کے اسٹال بھی اس نمائش کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

زرعی ورکنگ گروپ کے پہلے اے ڈی ایم کے دوران، زراعت سے متعلق امور پر غور و خوض کرنے کے لیے پہلے دن دو ضمنی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دوسرا دن مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کی باوقار موجودگی کا مشاہدہ کرے گا جس کے بعد ان پروگراموں میں شرکت کرنے والے اراکین اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان عمومی بحث ہوگی۔

تیسرا دن اے ڈبلیو جی کی فراہمی کے قابل اہم  امور پر ہونے والی بات چیت کے لیے وقف ہوگا۔ یہ ایک تکنیکی سیشن ہوگا جس میں تمام متعلقہ ممبران اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے بات چیت اور شرکت ہوگی۔

اس تقریب کے دوران، مندوبین کو راجواڑا پیلس کی ہیریٹیج واک اور منڈو قلعہ کی سیر کے ذریعہ  بھرپور ہندوستانی تاریخ کا تجربہ حاصل ہوگا۔  شاندار عشائیہ اور ثقافتی پیش کش ہندوستانی کھانوں اور ثقافت کا ذائقہ فراہم کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-1546



(Release ID: 1898561) Visitor Counter : 150