اقلیتی امور کی وزارتت
حج پالیسی
Posted On:
09 FEB 2023 4:47PM by PIB Delhi
ہندوستانی عازمین کے لئے ایک ہموار، محفوظ اور آرام دہ حج کو یقینی بنانے کے لئے، حکومت ہند، ہندوستان اور سعودی عرب دونوں میں مختلف شراکت داروں کے ساتھ قریبی تال میل میں، ہندوستانی عازمین حج کی سیکورٹی، سفر، قیام اور تندرستی کے لئے وسیع انتظامات کرتی ہے۔ان میں شہری ہوابازی کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیاں، حج کمیٹی آف انڈیا، وزارت خارجہ، جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا شامل ہیں۔ اس سال، حج 2023 کی تیاری، وزارت نے مذکورہ شراکت داروں کے ساتھ حج کے انتظام سے متعلق مختلف تعاملی اجلاس بلا کر پہلے سے ہی شروع کر دی تھی۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ عازمین کے انتخاب کے لیے منصفانہ آن لائن عمل سمیت تمام مطلوبہ سہولیات ٹائم لائن کے اندر دستیاب ہوں۔ شراکت داروں کے لیے حج 2023 کے تفصیلی رہنما خطوط کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور06جون 2023 کو جاری کی گئی ہے اور ان تک https://www.minorityaffairs.gov.in/sites/default/files/HAJ-policy.pdf پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج 2023 کے لیے درخواست فارم مفت فراہم کیے گئے ہیں۔ وی آئی پیز/ معززین کے لیے صوابدیدی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے اور خواتین عازمین، شیرخوار بچوں، دیویانگجن اور بزرگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
یہ معلومات اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ نے اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.1436
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1897854)
Visitor Counter : 374