بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے لگاتار چھٹے سال ’اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز 2023‘ جیتا

Posted On: 08 FEB 2023 1:58PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KA3M.jpg

ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ کو، امریکہ کی ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ (اے ٹی ڈی) نے اے ٹی ڈی ’بیسٹ ایوارڈز 2023‘ سے نوازا ہے۔
یہ چھٹا موقع ہے جب این ٹی پی سی لمیٹڈ نے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے میدان میں انٹرپرائز کامیابی کا مظاہرہ کرنے پر یہ ایوارڈ جیتا ہے۔
این ٹی پی سی کی ثقافت کی بنیاد ہمیشہ سے ہی تخلیقی تکنیک کے ذریعے ملازمین کو شامل کرنا رہی ہے۔ یہ ایوارڈ این ٹی پی سی کے عصری ایچ آرطریقوں کا ثبوت ہے۔
اے ٹی ڈی بیسٹ ایوارڈز ان تنظیموں کو تسلیم کرتے ہیں جو ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے ذریعے انٹرپرائز کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ این ٹی پی سی ایک ماحولیاتی نظام بنانے میں کامیاب رہا ہے، جو ملازمین کو اپنی مہارت کے سیٹ کو بڑھانے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
ایوارڈ میں دنیا بھر سے چھوٹی اور بڑی نجی، عوامی اور غیر منافع بخش تنظیمیں شامل ہوتی ہیں۔
امریکہ کی ایسوسی ایشن فار ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن ہے اور اے ٹی ڈی کا بہترین ایوارڈ آموزش اور ترقی میں سب سے زیادہ معروف اعزاز ہے۔

*****

U.No.1375

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1897493) Visitor Counter : 117