پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے انڈیا انرجی ویک میں آئل کی ہائیڈروجن بس کو ہری جھنڈی دکھائی

Posted On: 07 FEB 2023 7:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 فروری 2023 کو بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو) میں آئل انڈیا لمیٹڈ (آئل) کی ملک میں تیار  کردہ ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی ای بس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 6 فروری 2023 کو انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈبلیو) میں ملک میں تیار کردہ ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی ای-بس کو جھنڈی دکھاتے ہوئے

او آئی ایل نے، نیشنل ہائیڈروجن مشن اور حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت   وژن کے تحت، اپنے سٹارٹ اپ پروگرام کے تحت اس ہائیڈروجن فیول سیل پر مبنی بس کو مقامی طور پر تیار کیا ہے۔

بس الیکٹرک ڈرائیو اور فیول سیل کا ہائبرڈ ہے، فیول سیل ہائیڈروجن کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے جو الیکٹرک موٹر چلاتا ہے اور معاون بیٹری کو بھی چارج کرتا ہے جو ایکسلریشن اور بریک کے دوران بیک اپ پاور فراہم کرتی ہے۔ 60 کلو واٹ صلاحیت کا فیول سیل بجلی پیدا کرنے کے لیے پروٹون ایکسچینج میمبرین (پی ای  ایم) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ بس میں 350 بار پریشر پر 21.9 کلوگرام ٹینک کی گنجائش ہے۔

بس کو ڈرائیور سمیت 32 افراد کے بیٹھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں وہیل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

آئل انڈیا لمیٹڈ کے بارے میں

آئل انڈیا لمیٹڈ ہندوستان کی سب سے قدیم ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے جو ہندوستان کی انرجی سیکورٹی کے لیے پرعزم ہے۔ آئل انڈیا لمیٹڈ  ہندوستان میں پٹرولیم صنعت کی ترقی اور فروغ کا مظہر ہے۔ آئل خام تیل اور قدرتی گیس کی تلاش اور پیداوار، مائع پیٹرولیم گیس کی پیداوار اور خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث ایک سرکردہ کمپنی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1343


(Release ID: 1897171) Visitor Counter : 138