وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ملک شام میں زلزلہ کے سبب جانوں کے زیاں پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 06 FEB 2023 3:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک شام میں زلزلہ کے سبب جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  جناب مودی نے کہا ہے کہ  ہم شام کے لوگوں کے اس غم میں شریک ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’یہ خبر سن کر کافی غم زدہ ہوں کہ  تباہ کن زلزلہ نے  ملک شام کو بھی متاثر کیا ہے۔  متاثرین کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم شام کے لوگوں کے اس غم میں شریک ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں ہر قسم کا تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1263


(Release ID: 1896670) Visitor Counter : 141