نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
آسام گوہاٹی میں 6 تا 8 فروری 2023 تک پہلی یوتھ 20 (وائی20) شروعاتی میٹنگ 2023 کی میزبانی کرے گا
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ایک ’یوتھ ڈائیلاگ‘ (نوجوانوں کا مقالہ)کریں گے جس کے بعد وائٹ پیپر کا اجراء ہوگا
آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمانتا بسوا شرما آسام کے طلباء اور ماہرین تعلیم کے تحقیقی مقالے پیش کریں گے
آئی آئی ٹی گوہاٹی میں تکنیکی اجلاس اور غور و خوض کی میزبانی کی جائے گی۔ ممتاز مقررین میں جنرل۔ وی کے سنگھ، مسٹر جی پی سنگھ، ہیما داس شامل
جی 20 ممالک کے 150 سے زائد نوجوان مندوبین شرکت کریں گے
انسیپشن میٹ طالب علموں کو دنیا بھر کے سامعین کے لیے اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرے گی
برہم پترا سینڈبار جزیرے پر وائی 20 کے مندوبین کے ساتھ آئس بریکنگ سیشن؛ نامور گلوکار پاپون اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
Posted On:
05 FEB 2023 7:07PM by PIB Delhi
گوہاٹی جی20 کے تحت 6 سے 8 فروری 2023 تک پہلی یوتھ 20 (وائی20) شروعاتی میٹنگ 2023 کی میزبانی کرے گا۔ میٹنگ آئی آئی ٹی گوہاٹی کیمپس میں ہوگی۔ یہ میٹ طلباء کو دنیا بھر کے سامعین کے لیے اپنی رائے دینے کا موقع فراہم کرے گی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر وائی20 مندوبین کے ساتھ 'یوتھ ڈائیلاگ' منعقد کریں گے جس کے بعد مختلف موضوعات پر سفید کاغذ(وائٹ پیپر)کا اجراء ہوگا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمانتا بسوا شرما آسام کے طلباء اور ماہرین تعلیم کے تحقیقی مقالے بھی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ آئی آئی ٹی گوہاٹی میں تکنیکی اور غور و خوض کے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ممتاز مقررین میں جنرل وی کے سنگھ، جناب جی پی سنگھ، ہیما داس وغیرہ خطاب کریں گے۔ مزید یہ کہ برہم پترا سینڈبر جزیرے پر وائی20 مندوبین کے ساتھ آئس بریکنگ سیشن منعقد کیا جائے گا اور نامور گلوکار پاپون اس سیشن میں پرفارم کریں گے۔
جی 20 ممالک کے 150 سے زیادہ نوجوان مندوبین تین روزہ اجلاسوں میں شرکت کرنے والے ہیں۔ ان تقریبات میں 12,000 سے زیادہ کالج/یونیورسٹی کے طلباء کی بھی شرکت متوقع ہے۔ آسام کا ہر اعلیٰ تعلیمی ادارہ 10 قریبی اسکولوں میں ایک بیداری مہم کا بھی اہتمام کرے گا تاکہ اسکولوں کو جی-20 گروپوں اور ان کےکام کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
وائی 20 نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ وہ عصری مسائل پر اپنے خدشات کو اجاگر کر سکیں۔ گوہاٹی میں 6 سے 8 فروری 2023 کو طے شدہ وائی 20 شروعاتی اجلاس ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران وائی20 کے پروگراموں کی بنیاد رکھے گا۔
وائی 20 تھیمز ہیں: کام کا مستقبل، انڈسٹری 4.0، اختراع اور 21 ویں صدی؛ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا؛ امن کی تعمیر اور مفاہمت: جنگ کے دور میں آغاز۔ مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان؛ صحت، بہبود اور کھیل: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا۔
جی 20 گھومنے والی یعنی روٹیٹنگ صدارت نوجوانوں کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ذمہ داری اٹھاتی ہے، جو عام طور پر روایتی فورم سے چند ہفتے قبل ہوتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوان کیا سوچ رہے ہیں اور ان کی تجاویز کو اپنی پالیسی تجاویز میں شامل کیا جاسکے ۔ یہ جی-20 کی حکومتوں اور ان کے مقامی نوجوانوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے کی کوشش ہے۔ 3 روزہ جی-20 وائی 20 انسیپشن میٹ 8 فروری 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1235
(Release ID: 1896518)
Visitor Counter : 202